نئی دہلی، اگر آپ کے گھر میں Indane، Bharat Gas یا HP Gas کا گھریلو ایل پی جی کنکشن ہے اور آپ نے ابھی تک اپنی eKYC مکمل نہیں کی، تو یہ کام مزید مؤخر نہ کریں۔ LPG e-KYC کی آخری تاریخ اب 23 اگست 2026 تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس سے پہلے آخری تاریخ 16 اگست مقرر تھی، جسے صارفین کو مزید وقت دینے کے لیے ایک ہفتے کے لیے بڑھایا گیا۔ eKYC مکمل نہ ہونے کی صورت میں صارفین کو ایل پی جی سلنڈر کی گھریلو نرخ پر فراہمی، ری فل بکنگ اور سبسڈی سے متعلق مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بعض مقامات پر ایسے صارفین کی سلنڈر ڈیلیوری اور بکنگ متاثر ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں جن کی eKYC زیر التوا تھی۔صارفین گھر بیٹھے موبائل فون کے ذریعے بھی eKYC مکمل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے اپنی ایل پی جی کمپنی کی متعلقہ ایپ استعمال کی جا سکتی ہے۔Indaneصارفین IndianOilONE ایپ کے ذریعے، Bharat Gas صارفین Hello BPCL ایپ کے ذریعے جبکہ HP Gas صارفین متعلقہ HP ایپ کے ذریعے eKYC کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔عام طور پر اس عمل میں ایل پی جی اکاؤنٹ سے منسلک موبائل نمبر کے ذریعے لاگ اِن کرنے، eKYC یا Aadhaar verification کا اختیار منتخب کرنے اور آدھار پر مبنی چہرہ کی شناخت مکمل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔eKYC کے دوران صارف کو چہرے کی تصدیق کے لیے متعلقہ ایپ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ایپ کی ہدایات کے مطابق چہرے کا اسکین مکمل کیا جاتا ہے۔اگر چہرہ کی شناخت میں مسئلہ پیش آئے تو مناسب روشنی میں دوبارہ کوشش کریں اور ایپ میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔جو صارف موبائل کے ذریعے eKYC مکمل نہیں کر سکتے، وہ اپنے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر یا گیس ایجنسی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ بعض صورتوں میں ڈیلیوری عملہ بھی دستیاب آلات کے ذریعے KYC مکمل کرنے میں مدد کر سکتا ہے ۔
۔23 اگست کی توسیع شدہ آخری تاریخ تک e-KYC مکمل نہ کرنے والے صارفین کو LPG سروسز میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ خاص طور پر گھریلو نرخ پر سلنڈر حاصل کرنے اور اہل صارفین کی سبسڈی پر اثر پڑ سکتا ہے۔ بعض علاقوں میں e-KYC زیر التوا ہونے کی وجہ سے سلنڈر بکنگ یا ڈیلیوری متاثر ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔اس لیے صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ آخری دن کا انتظار کرنے کے بجائے جلد از جلد اپنی e-KYC مکمل کرلیں۔ اگر آن لائن عمل میں تکنیکی مسئلہ پیش آئے تو متعلقہ LPG ایجنسی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔







