Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

رام مندرسے سونے-چاندی اور ہیرے کی 1250 ’شری رام شیلائیں‘ غائب

دھرم سینا کے بانی اور شری رام مندر تحریک سے وابستہ رہے سنتوش دوبےکا نیا دعویٰ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 month ago
رام مندرسے سونے-چاندی اور ہیرے کی 1250 ’شری رام شیلائیں‘ غائب

دھرم سینا کے بانی اور شری رام مندر تحریک سے وابستہ رہے سنتوش دوبے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک و بیرون ملک سے عقیدت کے ساتھ ایودھیا لائی گئیں سونے، چاندی، ہیرے اور اشٹ دھاتو کی 1250 شری رام شیلائیں غائب ہو چکی ہیں۔ یہ ہر کسی کو سکتے میں ڈال دینے والا الزام ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’امر اجالا‘ پر شائع خبر کے مطابق سنتوش نے تھانے میں تحریری شکایت دی ہے۔ اس میں انہوں نے غبن کے معاملے میں ٹرسٹ کے عہدیداروں اور ملازمین پر الزامات عائد کیے ہیں۔

سنتوش کے مطابق یہ شیلائیں ڈھائی دہائی قبل تک کارسیوک پورم میں تھیں۔ ساتھ میں مٹی کی بھی شیلائیں رکھی گئی تھیں۔ اب وہاں صرف مٹی کی شیلائیں ہیں، جبکہ قیمتی شیلائیں غائب ہو چکی ہیں۔ سنتوش کا کہنا ہے کہ سونے، چاندی، ہیرے اور اشٹ دھاتو کی شیلاؤں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری کی تھی۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ ذمہ داری طے ہونے کے بعد بھی یہ شیلائیں کہاں غائب ہو گئیں؟

سنتوش نے بتایا کہ 1989 میں شری رام مندر تحریک کے دوران مہم چلا کر گھر گھر سے چندہ اکٹھا کیا گیا تھا۔ پوجی گئی شیلائیں بھی مانگی گئی تھیں، جن کا استعمال مندر کی تعمیر میں ہونا تھا۔ انہیں ہیرے، سونے، چاندی اور اشٹ دھاتو کی شیلاؤں کا موازنہ اور حساب کتاب تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ اس کام میں ان کے ساتھ سنگھ کے کئی عہدیدار بھی شامل تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تب سب سے قیمتی شیلا ماریشس سے آئی تھی۔ اس کے علاوہ کئی تاجروں نے سونے اور ہیرے سے جڑی ہوئی شیلائیں بھی دی تھیں۔

سنتوش نے مزید بتایا کہ 5 فروری 2020 کو ’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ‘ بنا تھا۔ ’نیاس‘ کو اسی میں ضم کر دیا گیا تھا۔ اس دوران ٹرسٹ کے کھاتے میں 8.50 کروڑ روپے دکھائے گئے تھے۔ ان کا الزام ہے کہ اس وقت بھی قیمتی شیلاؤں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا تھا۔ سنتوش نے براہ راست جنرل سکریٹری چمپت رائے پر الزامات عائد کیے ہیں۔ حالانکہ سنتوش نے جو الزامات عائد کیے ہیں، ان کی کوئی آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ یہ صرف ان کے زبانی الزامات ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ پولیس ان کی تحریری شکایت پر کارروائی کرتی ہے یا نہیں۔

Recent News

سماجی کارکن اور تعلیمی اصلاحات کی مہم چلانے والے سونم وانگچک کی حالت مستحکم

سماجی کارکن اور تعلیمی اصلاحات کی مہم چلانے والے سونم وانگچک کی حالت مستحکم

July 22, 2026
آنند مٹھ کے مہاراج دتاگیری گرو پر  عصمت دری  کا الزام

آنند مٹھ کے مہاراج دتاگیری گرو پر عصمت دری کا الزام

July 22, 2026
جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

July 21, 2026
ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

July 21, 2026
امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

نیٹ امتحان اور پیپر لیک کے مسئلے پر سیاسی گھماسان جاری

July 21, 2026
امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

July 21, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.