Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی اے سی پی اے سی پی منگول پوری سے ملاقات

پیتم پورہ تنازعہ کے سلسلے میں ایم ایل اے کرنیل سنگھ کے خلاف ایف آئی آر کا مطالبہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی اے سی پی اے سی پی منگول پوری سے ملاقات

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کے مشورے پر تنظیم کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے رانی باغ تھانے میں اے سی پی منگول پوری مراری لال سے ملاقات کی اور پیتم پورہ کے شکور بستی علاقے میں رام لیلا گراؤنڈ کے قریب پیش آئے حالیہ تنازعہ اور انہدامی کارروائی کے تعلق سے ایک تفصیلی میمورنڈم پیش کیا۔ اس موقع پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او بھی موجود تھے۔

جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے مقامی ایم ایل اے کرنیل سنگھ کے اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے دہلی پولیس سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ وفد نے اپنے مکتوب کے ساتھ ویڈیو ریکارڈنگ، میڈیا رپورٹوں اور سوشل میڈیا مواد سمیت متعدد شواہد بھی پولیس حکام کے حوالے کیے۔

جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے پیش کیے گئے مکتوب میں کہا گیا کہ منہدم کیے گئے ڈھانچے یا دیوار کو مسجد یا مدرسے کا حصہ قرار دینا بے بنیاد اور گمراہ کن دعویٰ ہے۔ تنظیم کے مطابق مذکورہ دیوار یا ڈھانچہ نہ مسجد کا حصہ تھا اور نہ مدرسے کا، بلکہ اس معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر عوامی جذبات کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔

مکتوب میں مزید کہا گیا کہ کرنیل سنگھ نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے نہ صرف دیوار گرائی بلکہ اشتعال انگیز اور نفرت آمیز بیانات بھی دیے، جنہیں مختلف ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر نشر کیا گیا۔ جمعیۃ علماء ہند کے مطابق ان بیانات اور اقدامات سے علاقے میں خوف، بے چینی اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی اور امن و امان کی صورت حال متاثر ہوئی۔

وفد نے اپنے میمورنڈم میں کہا کہ کسی بھی منتخب عوامی نمائندے کی جانب سے ایسے اقدامات مستقبل میں قانون ہاتھ میں لینے کے رجحان کو فروغ دے سکتے ہیں، اس لیے معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ ضروری ہے۔جمعیۃ علماء ہند نے دہلی پولیس سے مطالبہ کیا کہ کرنیل سنگھ کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت فوری ایف آئی آر درج کی جائے، منہدم کیے گئے ڈھانچے کی ملکیت اور نوعیت کی غیر جانبدارانہ تحقیق کرائی جائے اور مسجد میں آنے والے نمازیوں کی حفاظت کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں۔

مکتوب میں یہ بھی کہا گیا کہ کسی بھی فرد کو، چاہے وہ کسی بھی عہدے یا سیاسی حیثیت کا حامل ہو، قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے اور تمام شہریوں کے آئینی حقوق کے ساتھ ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ مکتوب کی نقول لیفٹیننٹ گورنر دہلی اور وزیر اعلیٰ دہلی کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔

Recent News

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

July 17, 2026
کابینہ سکریٹری نے نیٹ  امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

نیٹ یو جی 2026 کا نتیجہ جاری،11.21 لاکھ امیدوار کامیاب

July 17, 2026
سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

July 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

اگر کسی تیسری زبان کو پڑھانا ہے، تو اس کا آغاز چھٹی جماعت سے ہی ہو- سپریم کورٹ

July 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

دہلی سمیت کئی ریاستوں میں ایس آئی آر کی تاریخ میں توسیع

July 16, 2026
ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

ایران کی راجدھانی تہران میں امریکہ کی جانب سے شدید بمباری

July 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.