عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ دہلی کی راؤز ایونیو عدالت نے دہلی وقف بورڈ میں تقرریوں میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں امانت اللہ اور 10 دیگر افراد کے خلاف الزامات طے کر دیے ہیں۔ ان پر تعزیراتِ ہند کی دفعہ 120 بی (مجرمانہ سازش) اور انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کی دفعات 13(1)(ڈی) اور 13(2) کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ سی بی آئی نے اگست 2022 میں فرد جرم داخل کی تھی، جس میں الزام لگایا گیا کہ امانت اللہ نے وقف بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے 2016 سے 2021 کے دوران عہدے کا غلط استعمال کیا اور غیر قانونی تقرریاں کیں، جن سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا۔ علاوہ ازیں، ای ڈی بھی منی لانڈرنگ کی جانچ کر رہی ہے، جس میں امانت اللہ پر بدعنوانی کی دولت کو رئیل اسٹیٹ میں لگانے کا الزام ہے۔
Read more on qaumiawaz.com







