Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

این ٹی اےکے امتحانی نظام میں پائی جانے والی خامیوں پر سپریم کورٹ کا اظہارتشویش

ادارے کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ واضح جوابدہی اور مضبوط ادارہ جاتی نظام کے بغیر مسائل ختم نہیں ہوں گے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سپریم کورٹ

نئی دہلی: نیٹ یو جی 2026 کے پیپر لیک معاملے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے قومی امتحانی ایجنسی (این ٹی اے) کے کام کاج اور امتحانی نظام میں پائی جانے والی خامیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واضح جوابدہی اور مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچے کے بغیر ایسے مسائل بار بار سامنے آتے رہیں گے۔ عدالت نے مرکز سے یہ بھی پوچھا ہے کہ این ٹی اے میں ایسا مستقل نظام کس طرح قائم کیا جائے گا جو مستقبل میں امتحانات کو کسی داغ کے بغیر منعقد کرنے کے قابل ہو۔

جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس آلوک آرادھے پر مشتمل بنچ نیٹ یو جی 2026 کی منسوخی اور این ٹی اے کی تنظیمی ساخت سے متعلق عرضیوں کی سماعت کر رہا تھا۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ملک میں کئی ادارے عارضی انداز میں کام کرتے ہیں، جبکہ اصل ضرورت ایسے مضبوط اداروں کی ہے جو افراد کے بجائے مستقل نظام کی بنیاد پر چلیں۔

سماعت کے دوران جسٹس نرسمہا نے کہا کہ جب تک ذمہ داری واضح طور پر طے نہیں ہوگی، مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف یہ کہنا کافی نہیں کہ کسی ادارے کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، بلکہ یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ کون سا فرد کس ذمہ داری کا حامل ہے۔

عدالت نے یونین پبلک سروس کمیشن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر امتحانات کے انعقاد کے باوجود وہاں پیپر لیک جیسی صورتحال سامنے نہیں آئی۔ جسٹس نرسمہا نے ریمارکس دیے کہ این ٹی اے کو ایسے اداروں سے سیکھنے کی ضرورت ہے جنہوں نے امتحانی نظام میں اعتماد برقرار رکھا ہے۔

سماعت کے دوران ڈاکٹر کے رادھا کرشنن بھی عدالت میں موجود تھے، جو 2024 میں قائم کی گئی نگرانی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ عدالت نے ان سے سوال کیا کہ کمیٹی کی سفارشات اور بعد میں کی گئی اصلاحات کے باوجود موجودہ صورتحال کیسے پیدا ہوئی۔ اس پر ڈاکٹر رادھا کرشنن نے بتایا کہ کمیٹی نے طویل اور قلیل مدت کی درجنوں سفارشات پیش کی تھیں، جن میں سے بیشتر پر عمل ہو چکا ہے۔

Recent News

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
شاہین اور نفیسہ سے پولیس کی بدسلوکی پر اجے ماکن نےدہلی پولیس اور امت شاہ کو نشانہ بنایا

شاہین اور نفیسہ سے پولیس کی بدسلوکی پر اجے ماکن نےدہلی پولیس اور امت شاہ کو نشانہ بنایا

October 6, 2026
الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر کی طرف بڑھ رہے انڈیا بلاک کے لیڈران کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا

الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر کی طرف بڑھ رہے انڈیا بلاک کے لیڈران کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا

October 6, 2026
چیک باؤنس معاملے میں اداکار راجپال یادو  کو سپریم کورٹ کی  سخت  پھٹکار

چیک باؤنس معاملے میں اداکار راجپال یادو کو سپریم کورٹ کی سخت پھٹکار

October 5, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

عصمت ریزی اور جنسی جرائم کے معاملوں کی سپریم کورٹ میں سماعت

October 5, 2026
شرجیل امام عبوری ضمانت پر تہاڑ جیل سے رہا

شرجیل امام عبوری ضمانت پر تہاڑ جیل سے رہا

October 5, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.