Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ غیرمعینہ مدت کیلئے بند

اسرائیل میں ہنگامی صورتحال کے اعلان کے فوری بعد کارروائی، مصلیوں کو زبردستی باہر نکال دیا گیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
مسجد اقصیٰ غیرمعینہ مدت کیلئے بند

نئی دہلی ۔  اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند کرنے کا اشتعال انگیز اور قابلِ مذمت قدم اٹھایا۔ یہ کارروائی اسرائیل میں ہنگامی حالت کے اعلان کے فوراً بعد سامنے آئی، جو ملک کی داخلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیا گیا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق فجر کی نماز کے فوراً بعد اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا بول دیا، جہاں عبادت میں مصروف نمازیوں کو زبردستی باہر نکال دیا گیا اور ان کی مسجد میں موجودگی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔اس کے علاوہ، صہیونی افواج نے مسجد کے اندرونی حصوں میں داخل ہو کر خواتین و مرد نمازیوں کو بھی زبردستی بیدخل کیا اور تمام دروازے بند کر دیے۔

یہ جارحانہ اقدامات ایسے وقت پر کیے گئے ہیں جب غزہ انسانی المیے سے دوچار ہے۔ 2 مارچ سے اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی تمام سرحدی گزرگاہیں بند کیے جانے کے بعد حالات مزید بدتر ہو چکے ہیں۔یہ سب کچھ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اس جنگ کا تسلسل ہے، جسے اسرائیل نے امریکی حمایت کے ساتھ فلسطینیوں پر مسلط کر رکھا ہے۔ اس خونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 1,82,000 سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔مزید برآں، 11 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور لاکھوں فلسطینی اپنے گھروں سے جبراً بیدخل کیے جا چکے ہیں۔ غزہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، جہاں خوراک، ادویات اور پناہ گاہوں کی شدید قلت نے صورتِ حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ صرف ایک مقدس مقام کی بیحرمتی نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کے جذبات پر گہرا وار ہے۔ فلسطینی عوام آج بھی اپنے حقِ خود ارادیت اور آزادی کی خاطر بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔یہ فیصلہ ایسے وقت پر آیا ہے جب اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ ایران پر بھی وسیع پیمانے پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں، جس سے پورے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

Recent News

انتخابی ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکتے سرکاری اساتذہ -الٰہ آباد ہائی کورٹ

انتخابی ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکتے سرکاری اساتذہ -الٰہ آباد ہائی کورٹ

November 8, 2026
پولیس مسلم  ملزمان کے خلاف پیش شواہد کو قانونی طور پر ثابت کرنے میں ناکام

پولیس مسلم ملزمان کے خلاف پیش شواہد کو قانونی طور پر ثابت کرنے میں ناکام

November 7, 2026
امتحان میں کیلکولیٹر کے استعمال کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا سی بی ایس ای سمیت 4 اداروں کو نوٹس

امتحان میں کیلکولیٹر کے استعمال کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا سی بی ایس ای سمیت 4 اداروں کو نوٹس

November 5, 2026
امریکی انتخاب میں ہند نژاد امیدوار پیا ڈنڈیا اور سہاس سبرامنیم امیدواروں کے جلوے

امریکی انتخاب میں ہند نژاد امیدوار پیا ڈنڈیا اور سہاس سبرامنیم امیدواروں کے جلوے

November 4, 2026
آلودگی کے سبب دہلی میں سانس لینا دشوار، جامعہ کی تحقیق نے خطرے سے  کیاخبردار

دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) بدترین سطح میں داخل

November 3, 2026
اب پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ بھی کریں گے مردم شماری کا کام

اب پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ بھی کریں گے مردم شماری کا کام

November 3, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.