Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

وقف ترمیمی قانون کی متنازعہ شقوں پر پابندی برقرار

جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا ارشد مدنی نے ایک امید افزا پیش رفت قرار دیا -اب عدالت سماعت 20 مئی کو کرے گی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 months ago
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سپریم کورٹ

نئی دہلی :مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے وقف قانون 2025 کے خلاف دائر کی گئی عرضیوں پر جمعرات (15 مئی) کو سماعت ہوئی۔ سپر یم کورٹ نے اس معاملے کی اگلی سماعت آئندہ ہفتہ منگل کو کرنے کا حکم دیا ہے۔ اگلی سماعت میں عدالت، عبوری روک سے متعلق فریقین کے دلائل سنے گی۔ چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی اور جسٹس جارج مسیح کی سربراہی والی 2 رکنی بنچ نے کہا کہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف دائر عرضیوں پر بحث کے لیے وکلاء کو 2-2 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا اور مخالف فریق کو بھی جواب دینے کے لیے 2 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ بحث کے لیے وکلاء کی تقرری فریقین پر چھوڑ دی گئی ہے، تاہم دونوں فریق مقررہ وقت کے مطابق ہی بحث کر سکیں گے۔

جمعیۃ علماء ہند کے سینئر وکیل  کے سبل نے کہا کہ، انہوں نے ایک مختصر نوٹ تیار کیا ہے جس کی بنیاد پر ہی بحث کی جائے گی۔  سبل کے ذریعہ تیار کردہ نوٹ کا جواب مرکزی حکومت پیر تک عدالت میں داخل کرے گی، اس بات کی تصدیق سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کی ہے۔ اب سپریم کورٹ اس معاملہ کی سماعت 20 مئی کو کرے گی۔ واضح ہو کہ  سبل کی درخواست پر عدالت نے مرکزی حکومت کے ذریعہ متنازعہ شقوں پر دی گئی یقین دہانی کو اگلی سماعت تک برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ آج بھی عدالت میں وقف ترمیمی قانون کی حمایت میں داخل کی گئی عرضی پر بحث کرنے کی اجازت طلب کی گئی، جسے سی جے آئی نے مسترد کر دیا اور کہا کہ صرف انہیں 5 عرضیوں پر بحث کی اجازت دی جائے گی جنہیں عدالت نے متعین کیا ہے۔ دیگر کسی عرضی پر بحث کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عدالت کی جانب سے متعین کردہ 5 عرضیوں میں مولانا ارشد مدنی کی عرضی پہلے نمبر پر ہے، جس پر آج سینئر وکیل  سبل نے بحث کی ہے۔ اگلی سماعت میں عدالت وقف ترامیم پر عبوری روک سے متعلق ہی سماعت کرے گی، یہ وضاحت سی جے آئی بی آر گوئی نے آج کی سماعت کے دوران پیش کی۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے آج کی قانونی پیش رفت پر کہا کہ ’’امید افزا بات یہ رہی کہ متنازعہ شقوں پر عدالت نے پابندی برقرار رکھی ہے۔ اگلی سماعت میں فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے 2-2 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے، یہ اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ عدالت اس معاملہ کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور جلد از جلد اس کی سماعت مکمل کرنا چاہتی ہے۔‘‘

مولانا مدنی نے مزید کہا کہ ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ اس پر عدالت کا حتمی فیصلہ جلد ہی آ جائے۔ کیونکہ اخباروں میں شائع خبروں کے مطابق نئے وقف قوانین کی متنازعہ شقوں پر روک کے باوجود کئی مقامات پر مساجد اور درگاہوں کو غیرقانونی قرار دے کر منہدم کر دیا گیا ہے۔ اس میں اتراکھنڈ میں واقع ایک وقف درگاہ کا معاملہ بھی شامل ہے۔ اسی طرح نیپال کی سرحد سے متصل اتر پردیش کے کئی اضلاع میں کئی مدرسوں، قبرستانوں، عیدگاہوں اور مسجدوں تک کو غیرقانونی یا سرکاری زمین پر واقع قرار دے کر منہدم کر دیا گیا ہے۔

مولانا مدنی کے مطابق جو لوگ آئین کی بالادستی کو ختم کر چکے ہوں، ان سے قانون کے احترام کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟ یہ وہی لوگ ہیں جو اقتدار کے نشے میں خود کو ہی قانون سمجھ بیٹھے ہیں۔ ساتھ ہی مولانا مدنی نے کہا کہ وقف ’صدقہ‘ کی ایک شکل ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ وقف کو لے کر پچھلے کچھ عرصے سے بہت زیادہ جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا گیا ہے اور اکثریتی طبقہ کو یہ یقین دلانے کی کوشش کی گئی ہے کہ وقف کی آڑ میں مسلمانوں نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ جبکہ افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ وقف املاک پر سب سے زیادہ قبضہ حکومت نے ہی کر رکھی ہے۔ یہ وقف ترمیمی قانون اس لیے لایا گیا ہے کہ اس غیر قانونی قبضے کو قانونی تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر وقف املاک پر قبضے کی راہ کو آسان بنایا جا سکے۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.