Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

نماز جمعہ پر پابندی اور دن بھر پوجا کی درخواست مسترد

مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں واقع کمال مولا مسجد-بھوج شالہ سے متعلق تنازعہ میں سپریم کورٹ کا ایک اہم حکم

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
نماز جمعہ پر پابندی اور دن بھر پوجا کی درخواست مسترد

مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں واقع کمال مولا مسجد-بھوج شالہ سے متعلق تنازعہ میں سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم حکم جاری کرتے ہوئے نماز جمعہ پر پابندی اور بسنت پنچمی کے دن خصوصی یا دن بھر پوجا کی درخواست مسترد کر دی۔ ’لائیو لا‘ کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے واضح کیا کہ مذہبی سرگرمیوں کے لیے 2003 سے نافذ انتظامات ہی قابلِ عمل رہیں گے اور کسی ایک فریق کو خصوصی حق نہیں دیا جا سکتا۔

یہ سماعت ’ہندو فرنٹ فار جسٹس‘ کی جانب سے دائر اس درخواست پر ہوئی جس میں بسنت پنچمی کے موقع پر صرف ہندوؤں کو عبادت کی اجازت دینے اور جمعہ کی نماز کو محدود یا موخر کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل وشنو شنکر جین نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پوجا کی رسومات طلوعِ آفتاب سے غروبِ آفتاب تک ادا کی جانی چاہئیں اور اس صورت میں نماز جمعہ شام کے وقت کرائی جا سکتی ہے۔

اس کے جواب میں مسجد کمیٹی کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل سلمان خورشید نے کہا کہ جمعہ کی نماز کا وقت مذہبی طور پر مقرر اور غیر متبدل ہے، جو دوپہر ایک بجے سے تین بجے کے درمیان ادا کی جاتی ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مسلم فریق کم سے کم وقت میں نماز ادا کر کے احاطہ خالی کرنے کے لیے تیار ہے، جیسا کہ ماضی میں ہوتا رہا ہے، اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ یا توسیع کا مطالبہ نہیں کیا جا رہا۔

چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت، جسٹس جوئے مالیہ باگچی اور جسٹس وپل ایم پنچولی پر مشتمل بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اس بات کو ریکارڈ پر لیا کہ 7 اپریل 2003 کو آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی جانب سے جاری حکم نامہ ہی اس مقام پر مذہبی سرگرمیوں کے لیے بنیادی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ اسی حکم کے تحت ہندو فریق کو ہر منگل اور بسنت پنچمی کے دن پوجا کی اجازت ہے جبکہ مسلم فریق کو ہر جمعہ دوپہر ایک بجے سے تین بجے کے درمیان نماز ادا کرنے کا حق حاصل ہے۔

Recent News

میرٹھ کی تاریخی تھانے والی مسجد پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا-امام کو  نوٹس

میرٹھ کی تاریخی تھانے والی مسجد پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا-امام کو نوٹس

June 16, 2026
’ٹرانس جینڈر پرسنز ترمیمی ایکٹ 2026‘ کو چیلنج کرنے والی رِٹ عرضیوں پر جاری کارروائی پر روک

’ٹرانس جینڈر پرسنز ترمیمی ایکٹ 2026‘ کو چیلنج کرنے والی رِٹ عرضیوں پر جاری کارروائی پر روک

June 16, 2026
ڈیزل پر 14 اور اے ٹی ایف پر 12.5 روپئے فی لیٹر برآمد ڈیوٹی میں اضافہ

ڈیزل پر 14 اور اے ٹی ایف پر 12.5 روپئے فی لیٹر برآمد ڈیوٹی میں اضافہ

June 16, 2026
نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پرکمرشیل پروازیں باضابطہ طور پر شروع

نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پرکمرشیل پروازیں باضابطہ طور پر شروع

June 15, 2026
اقوام متحدہ کی جانب سےامریکہ اور ایران کے مابین امن معاہدے کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کی جانب سےامریکہ اور ایران کے مابین امن معاہدے کا خیر مقدم

June 15, 2026
اتراکھنڈ میں  یکساں سول کوڈ کے نفاذ پرجمعیۃ علماء ہند کا شدید تشویش  اظہار

دھمکی اور دباؤکے ذریعہ ہمیں آئینی حقوق سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا: جمیعۃ العلما

June 15, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.