Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

برطانوی روزنامہ ‘دی گارجین کا ‘ایکس’ کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ

عالمی سطح پر مشهور اخبار نے کہا :'ایکس' پر نقصان زیادہ اور فائدہ کم ہے۔ بہتر ہوگا کہ ہم اپنی خبروں کی تشہیر کہیں اور کریں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
برطانوی روزنامہ ‘دی گارجین کا  ‘ایکس’  کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جانبداری کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ ایک طرف جہاں برطانوی روزنامہ ‘دی گارجین’ نے ‘ایکس’ کو زہریلا بتاتے ہوئے اس کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہیں دوسری طرف لگژری کمپنی لوئی وِٹاں کے سربراہ برنارڈ ارنالٹ ایلن مسک کی سوشل میڈیا کمپنی کے خلاف قانونی قدم اٹھانے جا رہے ہیں۔

فرانسیسی اخباروں کے ایک گروپ کا بھی الزام ہے کہ ‘ایکس’ ان کا مواد استعمال کرنے کے بدلے انہیں ادائیگی نہیں کر رہا ہے۔ دی گارجین کے ‘ایکس’ پر 20 ملین سے زیادہ فالوورس ہیں۔ اب اس کے ایکس ہینڈل کو آرکائیو کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس کے صحافی خبریں حاصل کرنے کے لیے اس کا استعمال کرتے رہیں گے۔ 200 سال پرانے معروف میڈیا ادارہ ‘دی گارجین’ کافی عرصے سے ‘ایکس’ سے باہر نکلنے کی سوچ رہا تھا۔ امریکی انتخاب میں جس طرح سے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال ہوا اس کو دیکھتے ہوئے میڈیا کمپنی نے اپنے فیصلے پر مہر لگا دی۔ برٹش اخبار ‘دی گارجین’ کی بنیاد 1821 میں پڑی تھی اور تب اس کا نام مانچسٹر گارجین تھا۔ سال 1959 میں اس کا نام بدلا گیا اور یہ لندن آ گیا۔ گارجین نے ایک نوٹ میں ‘ایکس’ کے باس ایلن مسک کو پلیٹ فارم کا زہر پھیلانے میں استعمال کا قصوروار قرار دیا۔

مسک نے ٹرمپ کی انتخابی مہم میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اب وہ ٹرمپ کی خاص ٹیم کا حصہ بھی ہونے بننے والے ہیں۔ گارجین نے 13 نومبر کو لکھے ایک مضمون میں کہا تھا کہ ‘ایکس’ پر نقصان زیادہ اور فائدہ کم ہے۔ بہتر ہوگا کہ ہم اپنی خبروں کی تشہیر کہیں اور کریں۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ مسک نے ایکس کا استعمال سیاسی ایجنڈا سیٹ کرنے کے لیے کیا۔وہیں دوسری طرف فرانس میں بھی ‘ایکس’ کو قانونی جھمیلے جھیلنے پڑ رہے ہیں۔ یہاں پر قدآور کاروباری نے مسک کے خلاف قانونی جنگ کی تیاری کر لی ہے۔ یہ قانونی کارروائی یورپین یونین کی ہدایت پر ہے جس کے مطابق مواد استعمال کرنے پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو خبر ایجنسیوں کو پیمنٹ کرنا ہوگا۔

Recent News

آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران  کا حملہ

آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران کا حملہ

March 12, 2026
ہندوستانی وزیرخارجہ ایس جے شنکر  کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو

ہندوستانی وزیرخارجہ ایس جے شنکر کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو

March 11, 2026
عدالت کے حوالے سے متنازع باب کے لئے این سی ای آر ٹی نے  معافی مانگی

عدالت کے حوالے سے متنازع باب کے لئے این سی ای آر ٹی نے معافی مانگی

March 10, 2026
ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر اپوزیشن کا مرکز پر حملہ

ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر اپوزیشن کا مرکز پر حملہ

March 10, 2026
شیعہ عید کے دن نہیں پہنیں گے نئے کپڑے

شیعہ عید کے دن نہیں پہنیں گے نئے کپڑے

March 9, 2026
عبوری ضمانت کی درخواست شرجیل امام نے واپس لےلی

دہلی فسادات کے ملزم شرجیل امام کو عدالت سے راحت

March 9, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.