Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

فیض احمد قدوائی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایویشن چیف مقرر

آشوگوش اگنی ہوتری کو فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کا سربراہ اور منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
10 months ago
فیض احمد قدوائی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایویشن چیف مقرر

مرکزی حکومت نے 3 جنوری کو نوکرشاہی میں اعلیٰ سطح پر بڑی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ مرکز نے سینئر آئی اے ایس افسر فیض احمد قدوائی کو ڈی جی سی اے (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایویشن) یعنی شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کا چیف مقرر کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سکریٹری آشوگوش اگنی ہوتری کو ایف سی آئی (فوڈ کارپوریشن آف انڈیا) کا سربراہ اور منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فیض احمد قدوائی 1996 بیچ کے مدھیہ پردیش کیڈر سے آئی اے ایس افسر ہیں۔ فی الحال وہ زراعت و کسان فلاح محکمہ میں ایڈیشنل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہیں۔ اب انھیں ڈی جی سی اے میں ڈائریکٹر جنرل کی شکل میں، یعنی کہ حکومت ہند کے ایڈیشنل سکریٹری عہدہ کے یکساں تنخواہ اور رینک پر مقرر کیا گیا ہے۔ اس تقرری کے تحت متعلقہ عہدہ کے بھرتی اصولوں کو معطل کیا گیا ہے، جیسا کہ وزارت برائے پرسونل کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے۔
دوسری طرف وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سکریٹری آشوتوش اگنی ہوتری کو ایف سی آئی کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سینئر نوکرشاہ آکاش ترپاٹھی کو وزارت بجلی میں ایڈیشنل سکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ترپاٹھی ابھی وزارت برائے الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹیو افسر کی شکل میں کام کر رہے ہیں۔
مذکورہ بالا افسران کے علاوہ بھی کچھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ وزارت محنت کے ایڈیشنل سکریٹری کمل کشور سون اب محکمہ آب و صفائی کے تحت ’جل جیون مشن‘ میں ایڈیشنل سکریٹری اور مشن کے ڈائریکٹر ہوں گے۔ شبھا ٹھاکر، جو محکمہ زراعت و کسان فلاح میں ایڈیشنل سکریٹری کی شکل میں کام کر رہی تھیں، انھیں اب وزارت داخلہ کے انٹر اسٹیٹ کونسل سکریٹریٹ میں ایڈیشنل سکریٹری کی شکل میں مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے سینئر آئی اے ایس افسر ونئے کمار، جو اس وقت وزارت برائے سڑک ٹرانسپورٹیشن و شاہراہ میں جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہیں، کو پروموشن دیتے ہوئے انھیں اسی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری کی شکل میں تقرری دی ہے۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.