Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

پہلے اپنی رہبری کو آچرن تک لے چلو

عمران پرتاپ گڑھی نے ایوان بالا میں نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) سے متعلق کچھ اہم حقائق کو سامنے رکھا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
8 months ago
پہلے اپنی رہبری کو آچرن تک لے چلو

نئی دہلی:راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی نے آج ایوان بالا میں نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) سے متعلق کچھ اہم حقائق کو سامنے رکھا۔ انھوں نے ملک میں تربیت یافتہ اساتذہ کی کمی اور موجودہ حالات پر سیر حاصل گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ اہم سوالات مرکز کی مودی حکومت کے سامنے رکھے۔ انھوں نے اپنی بات کا آغاز ان اشعار کے ساتھ کیا کہ:

بھوک کے احساس کو شعر و سخن تک لے چلو

یا غزل کو مفلسوں کی انجمن تک لے چلو

مجھ کو نظم و ضبط کی تعلیم دینا بعد میں

پہلے اپنی رہبری کو آچرن تک لے چلو

اشعار پیش کرنے کے بعد عمران پرتاپ گڑھی کہتے ہیں کہ ’’میں نئی تعلیمی پالیسی پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ یہ پالیسی کہتی ہے کہ ہمارا زور اساتذہ کی ٹریننگ پر ہونا چاہیے، لیکن ’نیشنل سیمپل سروے آفس‘ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ملک میں صرف 13 فیصد ہی تربیت یافتہ اساتذہ ہیں۔‘‘ یہ کہنے کے بعد وہ سوال قائم کرتے ہیں کہ ’’جو 87 فیصد اساتذہ ہیں، جنھیں تربیت کی ضرورت ہے، انھیں تربیت دینے کے لیے ہمارا خاکہ کیسا رہے گا؟ کیا ہمارے پاس اتنے بڑے پیمانے پر ریسورس ہیں، جن سے انھیں ٹرینڈ کیا جا سکے؟‘

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی کہتے ہیں کہ ’’یہ تعلیمی پالیسی کہتی ہے کہ ٹیکنالوجی پر زور دیا جائے۔ لیکن جب ملک میں 80 کروڑ افراد 5 کلو راشن پر گزارہ کر رہے ہیں تو ان کنبوں تک انٹرنیٹ یا کمپیوٹر جیسی سہولیات پہنچانے کے لیے کیا روڈ میپ ہے؟‘‘ مرکزی حکومت کے کچھ غلط فیصلوں کی طرف بھی عمران پرتاپ گڑھی نے نشاندہی کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’بہت سارے اقلیتی ادارے تھے جہاں اسکالرشپ کی سہولت تھی، لیکن آپ نے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو ایک جھٹکے میں بند کر دیا۔‘‘

مرکزی حکومت کے ذریعہ ہندو اور مسلم طبقہ میں منافرت پیدا کرنے والے اقدام کے تعلق سے عمران پرتاپ گڑھی نے کچھ تلخ لیکن اہم بات ایوان بالا میں رکھی۔ انھوں نے کہا کہ ’’این سی ای آر ٹی کی کتابوں سے ہندو-مسلم اتحاد کے نصاب ہٹائے جا رہے ہیں۔ آپ ایک نئی تاریخ پڑھانے کی کوشش میں چھوٹے بچوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.