دوحہ: قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔قطر کے امیری دیوان کی جانب سے جاری بیان میں شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیاکہ ’’اللہ تعالیٰ کی رضا پر کامل ایمان کے ساتھ، امیری دیوان قوم کے عظیم نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے‘‘۔واضح رہے شیخ حمد بن خلیفہ الثانی نے 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور ان کے دورِ حکومت میں قطر نے اقتصادی، سفارتی اور عالمی سطح پر نمایاں ترقی حاصل کی۔سال 2013 میں شیخ حمد بن خلیفہ الثانی نے اقتدار اپنے صاحبزادے اور موجودہ امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو منتقل کر دیا تھا۔ شیخ حمد کی حکمت، دوراندیشی نے قطر کو ایک جدید، خوشحال ملک میں تبدیل کیا۔ انہوں نے عوام کی فلاح،علاقائی امن اور ترقی کیلئے گرانقدرخدمات انجام دیں۔ وزیراعظم نریندر مودی اور دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہوں نے قطر کے سابق امیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔







