Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

فرانس کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا تاریخی اعلان

صدر میکرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ وہ ستمبر میں جنرل اسمبلی میں اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
فرانس  کا  فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا تاریخی اعلان

پیرس:فرانس نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا تاریخی اعلان کر دیا ہے۔ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ میکرون نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے یہ قدم ضروری ہے۔ اس اعلان کے بعد اسرائیل اور امریکہ نے سخت ردعمل دیا ہے جبکہ فلسطین نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

صدر میکرون نے اپنی پوسٹ میں کہا، ’’ہمیں فوری جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے عوام کے لیے بڑی سطح پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ ہمیں حماس کو غیر مسلح کرنا ہوگا، غزہ کو محفوظ بنانا ہوگا اور اسے دوبارہ تعمیر کرنا ہوگا۔ اور ہمیں فلسطینی ریاست کی تشکیل کو یقینی بنانا ہوگا۔‘‘اگرچہ فرانس ماضی میں اسرائیل کے قریب رہا ہے اور یہود مخالف واقعات کی مذمت کرتا رہا ہے، تاہم میکرون کا یہ اعلان اس وقت آیا ہے جب امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں معطل کر دی ہیں اور حماس کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اس وقت دنیا کے 140 سے زائد ممالک فلسطین کو ایک علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں، جن میں یورپی ممالک کی بھی بڑی تعداد شامل ہے لیکن جی-7 ممالک میں سے یہ پہلا موقع ہے کہ کسی رکن نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے میکرون کے فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردی کو انعام دینے کے مترادف ہے اور اس سے غزہ جیسے ایک اور ایرانی حمایت یافتہ گروپ کو تقویت مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایسے حالات میں فلسطینی ریاست اسرائیل کو مٹانے کے لیے ایک نیا لانچ پیڈ بن سکتی ہے۔‘‘اسی طرح امریکہ نے بھی سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ’’یہ ایک غیر ذمہ دارانہ فیصلہ ہے جو صرف حماس کے بیانیے کو مضبوط کرے گا اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا۔ یہ 7 اکتوبر کے متاثرین کے منہ پر طمانچہ ہے۔‘‘

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی جنگ میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیل فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی مسلسل مخالفت کرتا آیا ہے۔ فرانس کے اس فیصلے سے نہ صرف مشرق وسطیٰ میں نئی سفارتی صف بندی کا آغاز ہو سکتا ہے بلکہ یورپی یونین کے دیگر ممالک پر بھی اس حوالے سے دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

Recent News

دہلی میٹرو میں سیٹ کو لے کر جھگڑے کے دوران  ایک شخص کی موت

دہلی میٹرو میں سیٹ کو لے کر جھگڑے کے دوران ایک شخص کی موت

October 12, 2026
کینسر کی دواؤں پر 30 فیصد تجارتی منافع کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

کینسر کی دواؤں پر 30 فیصد تجارتی منافع کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

October 12, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

انڈیا بلاک کی جانب سے ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل

October 12, 2026
نیپال میں پھر سیلاب کا قہر،  45 مکانات اور 6 پل  تباہ

نیپال میں پھر سیلاب کا قہر، 45 مکانات اور 6 پل تباہ

October 12, 2026
دہلی میں آسمان  ابر آلود رہنےاور گرج و چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

دہلی-این سی آرکے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ زوردار بارش

October 12, 2026
مجھے بیڈ روم سے گھسیٹ کر لے گئے، چپل تک نہیں پہننے دی: دھرو راٹھی

مجھے بیڈ روم سے گھسیٹ کر لے گئے، چپل تک نہیں پہننے دی: دھرو راٹھی

October 11, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.