Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

عقیدہ ثابت کرنے کے لیے مندر جانا لازمی نہیں: سپریم کورٹ

چیف جسٹس سوریہ کانت نے سبریمالہ مندر معاملہ پر سماعت کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنی جھونپڑی میں بھی دِیا جلاتا ہے تو یہ اس کے مذہب کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
جمعہ کو ہوگی نماز یا بسنت پنچمی کی پوجا؟

مذہبی آزادی اور خواتین کے مذہبی مقامات میں داخلے سے متعلق معاملات کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے 13 مئی کو ہندو مذہب کے حوالے سے ایک اہم تبصرہ کیا۔ عدالت نے کہا کہ ہندو بنے رہنے کے لیے مندر جانا یا کسی خاص مذہبی رسم کو ادا کرنا ضروری نہیں ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر ’دیا جلانا‘ بھی کسی کے عقیدہ کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ ہندو مذہب صرف طریقۂ عبادت تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک طرزِ زندگی، یعنی زندگی جینے کا طریقہ ہے۔ کسی شخص کے ہندو بنے رہنے کے لیے مندر جانا یا مذہبی رسوم ادا کرنا لازمی نہیں ہے۔

یہ تبصرہ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی 9 ججوں کی آئینی بنچ نے کیا۔ یہ بنچ سبریمالا مندر میں خواتین کے داخلے، مذہبی آزادی اور مختلف مذاہب میں رائج روایات سے متعلق معاملات کی سماعت کر رہی ہے۔ بنچ میں جسٹس بی وی ناگرتنا، ایم ایم سندریش، احسان الدین امان اللہ، اروند کمار، آگسٹین جارج مسیح، پرسنّا بی ورالے، آر مہادیون اور جوئے مالیا باغچی بھی شامل ہیں۔

سماعت کے دوران مداخلت کار کی جانب سے پیش سینئر وکیل ڈاکٹر جی موہن گوپال نے کہا کہ مذہبی برادریوں کے اندر سے سماجی انصاف کا مطالبہ مسلسل اٹھ رہا ہے۔ انہوں نے 1966 کے ایک پرانے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت عدالت نے ’ہندو‘ کی تعریف ایسے شخص کے طور پر کی تھی جو مذہب اور فلسفے کے معاملات میں ویدوں کو سب سے اعلیٰ مانتا ہو۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آج ہر وہ شخص جسے ہندو مانا جاتا ہے، واقعی ویدوں کو سب سے مستند حیثیت دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سماج کی حقیقت اس سے کہیں زیادہ وسیع اور مختلف ہے۔

وکیل کی دلیل کا جواب دیتے ہوئے جسٹس بی وی ناگرتنا نے کہا کہ ’’اسی وجہ سے ہندو مذہب کو طرز زندگی کہا جاتا ہے۔ کسی ہندو کے لیے مندر جانا یا مذہبی رسومات ادا کرنا ضروری نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہر شخص اپنے عقیدے کا اظہار اپنے طریقے سے کر سکتا ہے اور کسی کو بھی اس کی عقیدت میں رکاوٹ ڈالنے کا حق نہیں ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنی جھونپڑی میں بھی دِیا جلاتا ہے تو یہ اس کے مذہب کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہے۔

Recent News

’رکشا بندھن‘ پر مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی کی نیک  خواہشات

’رکشا بندھن‘ پر مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی کی نیک خواہشات

August 28, 2026
رکشا بندھن اشتہارتنازعہ میں کریتی سینن کوراہل گاندھی کی حمایت  حاصل

رکشا بندھن اشتہارتنازعہ میں کریتی سینن کوراہل گاندھی کی حمایت حاصل

August 28, 2026
دہلی کے  ریس  کلب کی 53 ایکڑ زمین پر ا ب مرکزی حکومت کا قبضہ

دہلی کے ریس کلب کی 53 ایکڑ زمین پر ا ب مرکزی حکومت کا قبضہ

August 28, 2026
اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب کی اجازت طلب کرنے والی عرضی خارج

اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب کی اجازت طلب کرنے والی عرضی خارج

August 25, 2026
چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش  نظر  درآمدات کے اصولوں میں تبدیلی

چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر درآمدات کے اصولوں میں تبدیلی

August 25, 2026
مدھیہ پردیش میں 600 کروڑ کا گھوٹالہ!

مدھیہ پردیش میں 600 کروڑ کا گھوٹالہ!

August 25, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.