Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

موجودہ جنگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، کویت ، قطر بحرین اور امارات کے تاثرات

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

دوحہ، خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض ہیں، ان کا مؤقف ہے کہ موجودہ جنگ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔کویت، قطر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے ، جب کہ قطر اور عمان امریکہ کے ساتھ اُس کا تنازع ختم کرانے کے لیے سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں۔ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کے 2 سپر ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا، حملوں میں عملے کے 2 ارکان متاثر ہوئے ، اور کئی ملاح تاحال لاپتہ ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے خلیجی خطے کے لیے ایک نئی سیکیورٹی آزمائش پیدا کر دی ہے ، ایران کی جانب سے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دعوؤں کے بعد بحرین، کویت، عمان، قطر، متحدہ عرب امارات اور اردن میں فضائی دفاعی نظام دوبارہ فعال کر دیے گئے ہیں، جب کہ امریکا نے بھی ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں اور آبنائے ہرمز کے قریب اپنی فوجی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔حالیہ کشیدگی کا مرکز آبنائے ہرمز ہے ، جو دنیا کی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم بحری راستہ ہے ۔ امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کی ہے ، جب کہ ایران نے امریکی مفادات اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان یہ محاذ آرائی خلیجی ریاستوں کو ایک مشکل صورت حال میں لے آئی ہے ، کیوں کہ وہ ایک طرف امریکہکے اہم اتحادی ہیں اور دوسری طرف ایران کے جغرافیائی ہمسائے ہیں۔امریکا کی مشرقِ وسطیٰ میں وسیع فوجی موجودگی خلیجی ممالک کے لیے ایک دوہری حقیقت بن گئی ہے ، خطے میں تقریباً 50 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں اور بحرین، قطر، کویت، اردن، عراق، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات موجود ہیں۔

ماہرین کے مطابق امریکی فوجی اڈے خلیجی ممالک کو ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں، لیکن اسی موجودگی کی وجہ سے وہ ایرانی حملوں کا ممکنہ ہدف بھی بنے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین کے مطابق خلیجی ممالک ایک ایسے توازن میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں امریکا کے ساتھ تعلقات ان کی سلامتی کا اہم ستون ہیں، مگر ان ہی تعلقات نے انھیں علاقائی کشیدگی میں شامل بھی کر کے رکھا ہوا ہے ۔

خلیجی ممالک نے گزشتہ کئی دہائیوں میں جدید فضائی دفاعی نظاموں پر اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔ سعودی عرب کے پاس امریکی ساختہ تھاڈ اور پیٹریاٹ PAC-3 نظام موجود ہیں، جب کہ متحدہ عرب امارات بھی تھاڈ، پیٹریاٹ اور دیگر جدید دفاعی نظام استعمال کرتا ہے ۔ قطر، کویت، بحرین اور عمان نے بھی مختلف نوعیت کے دفاعی نظام حاصل کیے ہیں، جن میں پیٹریاٹ، NASAMS اور دیگر میزائل شکن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔یہ نظام ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ کوئی بھی فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر نہیں ہوتا، خصوصاً جب حملہ مسلسل اور طویل مدت تک جاری رہے ۔

Recent News

مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

اب سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ووٹر لسٹ کی ریڈیبل کاپی شیئر کی جائے گی

October 16, 2026
یمن میں حوثیوں کا صدارتی محل  پر حملہ ، چار افراد جاں  بحق

یمن میں حوثیوں کا صدارتی محل پر حملہ ، چار افراد جاں بحق

October 16, 2026
امریکی اسکول میں فائرنگ – تین بچوں سمیت چار افراد  کی موت

امریکی اسکول میں فائرنگ – تین بچوں سمیت چار افراد کی موت

October 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا ریزرویشن: سپریم کورٹ

October 15, 2026
آئی ڈی بی آئی بینک کے 60.72 فیصد حصص کی فروخت پر کانگریس چراغ پا

آئی ڈی بی آئی بینک کے 60.72 فیصد حصص کی فروخت پر کانگریس چراغ پا

October 15, 2026
13کروڑ ووٹرز کے نام نکالے جانے کی خبروں پر امریکی کانگریس کی ہند نژاد خاتون رکن کو تشویش

13کروڑ ووٹرز کے نام نکالے جانے کی خبروں پر امریکی کانگریس کی ہند نژاد خاتون رکن کو تشویش

October 15, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.