Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی سے حج پروازوں کا سلسلہ مکمل

آخری پرواز سے 396 عازمین حج مکہ مکرمہ روانہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
دہلی سے حج پروازوں کا سلسلہ مکمل

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر انتظام اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے مقدس سفر حج کے لیے روانگی کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ 20 مئی کی شام آخری حج پرواز کے ذریعے 396 عازمین حج کو مکہ مکرمہ روانہ کیا گیا، جس کے ساتھ ہی اس سال دہلی سے حج پروازوں کا سلسلہ اختتام کو پہنچ گیا۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے مطابق سعودی ایئرلائنز کی پرواز نمبر ایس وی-3155 کے ذریعے روانہ ہونے والی یہ 54ویں اور آخری حج پرواز تھی۔ اس کے ساتھ ہی دہلی اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 21032 عازمین حج کی روانگی کا عمل مکمل ہو گیا۔ ان میں 3213 عازمین دہلی سے جبکہ 17821 دیگر ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

حجاج کرام کو رخصت کرنے کے لیے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، نائب ایگزیکٹو آفیسر محسن علی اور حج کمیٹی و ہوائی اڈہ انتظامیہ کے اہلکار موجود رہے۔

اس موقع پر کوثر جہاں نے کہا کہ حج کی ادائیگی مکمل ہونے کے بعد 2 جون سے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ واپسی کے انتظامات اور استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں 21 مئی کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر مختلف متعلقہ اداروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی جائے گی، تاکہ حجاج کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس سال ہندوستان سے مجموعی طور پر 175025 عازمین حج مقدس سفر پر روانہ ہوئے ہیں۔ ان میں سرکاری انتظامات کے تحت جانے والے 122025 حجاج شامل ہیں۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر انتظام اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ شمالی ہندوستان کے بڑے حج مراکز میں شمار ہوتا ہے، جہاں سے اس مرتبہ 54 خصوصی حج پروازیں روانہ ہوئیں۔

18 اپریل سے 4 مئی تک 31 پروازیں مدینہ منورہ کے لیے روانہ کی گئیں، جبکہ 6 مئی سے 20 مئی تک 23 پروازوں کے ذریعے عازمین حج کو مکہ مکرمہ پہنچایا گیا۔ اب حج آپریشن کے اگلے مرحلے میں حجاج کرام کی وطن واپسی کے انتظامات پر توجہ دی جا رہی ہے۔

Recent News

تہواروں کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوےسرگرم

مظاہرہ سے قبل ریلوے نے دہلی آنے والی سبھی میل-ایکسپریس ٹرینوں کو کیا رد

October 9, 2026
سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو  چوکس رہنے کا مشورہ

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو چوکس رہنے کا مشورہ

October 9, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

ادویات کی فروخت بڑھانے کے لیے ڈاکٹروں کو تحائف دینے پرسپریم کورٹ سخت

October 9, 2026
معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 9, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.