Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

حجاج کرام کی وطن واپسی شروع

دہلی ایئرپورٹ پر چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا والہانہ استقبال

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
حجاج کرام کی وطن واپسی شروع

نئی دہلی: گزشتہ دنوں سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں حج 2025 کی تکمیل کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ سعودی ایئر لائن کی پرواز نمبر 3086 کے ذریعے 399 حجاج کرام کا پہلا قافلہ 12 جون کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 پر اترا۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹیو آفیسر محسن علی اور دیگر افسران و عملے نے تمام حجاج کرام کا والہانہ استقبال پھولوں کا ہار پہنا کر کیا۔ پہلی فلائٹ سے آنے والے 399 حجاج میں 188 خواتین اور 211 مرد حضرات شامل ہیں۔

اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا کہ گزشتہ سال 2024 کے مقابلے میں اس سال کا حج بہت ہی آسان اور سہولت بخش رہا۔ اگرچہ سعودی عرب میں موسم کافی گرم اور خشک رہا، تاہم منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں بہتر انتظامات کے باعث حجاج کرام کو تمام مناسک حج آرام دہ اور آسانی سے ادا کرنے کا موقع ملا۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کے مطابق 12 جون سے شروع ہونے والا حجاج کرام کی واپسی کا یہ سلسلہ آئندہ ماہ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس دوران دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے جانے والے کل 15069 حجاج کرام 37 پروازوں کے ذریعے واپس آئیں گے۔ 12 جون سے 25 جون تک واپس آنے والے حجاج سعودی عرب کے جدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آئیں گے جبکہ 26 جون سے 10 جولائی تک آنے والے تمام حجاج مدینہ منورہ سے دہلی واپس ہوں گے۔ اس دوران دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے وطن واپس آنے والے حجاج کے لیے ’حج منزل‘ میں قیام کی سہولت بھی فراہم کی ہے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے حجاج دہلی پہنچنے کے بعد اپنی سہولت کے مطابق وہاں قیام کر سکیں۔

Recent News

انتخابی ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکتے سرکاری اساتذہ -الٰہ آباد ہائی کورٹ

انتخابی ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکتے سرکاری اساتذہ -الٰہ آباد ہائی کورٹ

November 8, 2026
پولیس مسلم  ملزمان کے خلاف پیش شواہد کو قانونی طور پر ثابت کرنے میں ناکام

پولیس مسلم ملزمان کے خلاف پیش شواہد کو قانونی طور پر ثابت کرنے میں ناکام

November 7, 2026
امتحان میں کیلکولیٹر کے استعمال کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا سی بی ایس ای سمیت 4 اداروں کو نوٹس

امتحان میں کیلکولیٹر کے استعمال کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا سی بی ایس ای سمیت 4 اداروں کو نوٹس

November 5, 2026
امریکی انتخاب میں ہند نژاد امیدوار پیا ڈنڈیا اور سہاس سبرامنیم امیدواروں کے جلوے

امریکی انتخاب میں ہند نژاد امیدوار پیا ڈنڈیا اور سہاس سبرامنیم امیدواروں کے جلوے

November 4, 2026
آلودگی کے سبب دہلی میں سانس لینا دشوار، جامعہ کی تحقیق نے خطرے سے  کیاخبردار

دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) بدترین سطح میں داخل

November 3, 2026
اب پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ بھی کریں گے مردم شماری کا کام

اب پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ بھی کریں گے مردم شماری کا کام

November 3, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.