Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

امریکی انتخا ب میں الہان عمرنے اسرائیل حامی امیدوار کو ہرایا

ڈیموکریٹک امیدوار راشدہ طلیب بھی مشی گن کی نشست پر کامیاب ہوگئیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 years ago
امریکی انتخا ب میں الہان عمرنے اسرائیل حامی امیدوار کو ہرایا

واشنگٹن: امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے انتخابات 2024 کے دوران اپنے حریف و اسرائیل کی حامی ریپبلکن امیدوار کو باآسانی شکست دیدی۔ مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق صومالی نژاد مسلم خاتون ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب اسرائیل کے حامی گروپوں کی جانب سے گزشتہ اگست کے پرائمری انتخابات میں انہیں ہٹانے کی کوشش کی گئی تھی۔ مینیسوٹا کے پانچویں ضلع کی نمائندگی کرنے والی الہان کے مدمقابل ریپبلکن امیدوار دالیہ العقیدی تھیں جو ایک عراقی نژاد تارک وطن ہیں جو خود کو سیکولر مسلمان کہتی ہیں اور اسرائیل کی حامی ہیں، جبکہ ان کے برعکس الہان عمر فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والی شخصیت ہیں۔87فیصد ووٹوں کی گنتی کے مطابق الہان عمر نے دالیہ العقیدی کے 23.6 فیصد کے مقابلے میں 76.4 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق الہان عمر نے چوتھی بار رکن کانگریس بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔دوسری جانب ڈیموکریٹک امیدوار راشدہ طلیب بھی مشی گن کی نشست پر کامیاب ہوگئیں، راشدہ طلیب بھی غزہ اسرائیل کی جارحیت کے خلاف کئی مرتبہ آواز اٹھا چکی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ برس امریکہ کے ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز نے برتری حاصل کرنے کے بعد ڈیموکریٹک رکن الہان عمر کو دو سال پہلے دیے گئے اسرائیل مخالف بیان پر خارجہ امور کمیٹی سے باہر کردیا تھا۔امریکی ایوان نمائندگان میں اکثریت رکھنے والے ری پبلکن اراکین نے الہان عمر کو ہٹانے کی وجہ 2019 میں دیے گئے ان کا بیان قرار دیا تھا حالانکہ انہوں نے اپنے بیان پر معذرت بھی کرلی تھی۔صومالی نژاد الہان عمر امریکی ایوان نمائندگان میں واحد افریقی نژاد اور چند مسلمان خواتین میں سے ایک تھیں اور وہ خارجہ امور کے پینل کی ذیلی کمیٹی برائے افریقہ میں ڈیموکریٹک نمائندگی کر رہی تھیں۔واضح رہے کہ امریکہ میں 47ویں صدر کے انتخاب متعدد ریاستوں میں پولنگ اختتام کو پہنچ گئی ہے تاہم سوئنگ ریاستوں جارجیا اور پنسلوینیا میں پولنگ کا وقت بڑھا دیا گیا، متعدد ریاستوں میں ڈونالڈ ٹرمپ اور کاملا ہیریس کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے ۔صدارتی انتخاب میں جیت کیلئے 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں جبکہ 7 پانسہ پلٹ ریاستیں ایریزونا، جیورجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا اور اور وسکونس جیت کی راہ میں اہم کردار ادا کریں گی۔امریکی نشریاتی ادارے ‘وائس آف امریکہ’ کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے اب تک 246 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے جبکہ کاملا ہیریس 214 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

Recent News

24 گھنٹوں میں 4 بچوں کی خودکشی

24 گھنٹوں میں 4 بچوں کی خودکشی

May 17, 2026
دہلی-این سی آر میں 3 دن میں 2 بار مہنگی ہوئی سی این جی

دہلی-این سی آر میں 3 دن میں 2 بار مہنگی ہوئی سی این جی

May 17, 2026
متنازعہ ریمارکس کے معاملے میں اعظم خان  قصوروارقرار

متنازعہ ریمارکس کے معاملے میں اعظم خان قصوروارقرار

May 16, 2026
آدھار کارڈ تقسیم کرنے کے بجائے شہر سے دور کوڑے میں پھینک دیئے

پرانی آدھار ایپ ا ب بند ہوجائے گی- نئی ایپ سے ہوں گے سب کام

May 16, 2026
روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے 46 پیسے ٹوٹ کر اب تک کی سب سے نچلی سطح  پر پہنچا

روپیہ پہلی بار 96 روپے فی ڈالر کی حد سے نیچے

May 16, 2026
مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے کمال مولا مسجد کو مندر قرار دیا

مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے کمال مولا مسجد کو مندر قرار دیا

May 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.