Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

کابل میں سفارتخانہ کھولنے کا ہندوستان کا باضابطہ اعلان

2021 کے بعد پہلی بار ہندوستان نے افغانستان کی خود مختاری سے متعلق مکمل حمایت کا اظہار کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
کابل میں سفارتخانہ کھولنے کا ہندوستان کا باضابطہ اعلان

نئی دہلی : ہندوستان نے افغانستان کی راجدھانی کابل میں سفارتخانہ کھولنے کا آج باضابطہ اعلان کر دیا۔ یہ راستہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے دورۂ ہند کے دوران ہموار ہوا ہے۔ نئی دہلی کے حیدر آباد ہاؤس میں امیر خان متقی کے ساتھ ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے ایک اہم میٹنگ کی، جس میں انھوں نے سفارتخانہ کھولے جانے سے متعلق اعلان کیا۔ جئے شنکر نے اس دوران افغانستان میں خود مختاری کی حمایت بھی کی۔ 2021 کے بعد یہ پہلی بار ہے جب ہندوستان نے افغانستان کی خود مختاری سے متعلق مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

امیر خان متقی کے ساتھ میٹنگ میں ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’’ہندوستان نے ہمیشہ افغانستان کا ساتھ دیا ہے۔ افغانستان ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس ملک نے حال ہی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیا، پہلگام حملہ کی مذمت کی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’افغانستان میں ترقیات اور انسانی امداد کا کام ہندوستان جاری رکھے گا۔ اس کے علاوہ افغانستان میں جن پروجیکٹس کو کرنے کا ہندوستان نے اعلان کیا تھا، اسے اب ہم پھر سے شروع کرنے کو تیار ہیں۔ ہندوستان نے افغانستان کو 20 ایمبولنس دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں فی الحال روس اور پاکستان کے ہی سفارتخانے ہیں۔ کابل میں ہندوستان کا ہائی کمیشن ضرور ہے، لیکن وہ سفارتخانہ میں اب تک نہیں بدل پایا تھا۔ طالبان حکومت آنے کے بعد سے ہی ہندوستان ’خاموش‘ تھا، لیکن اب کابل میں سفارتخانہ کھولے جانے کا باضابطہ اعلان ہو گیا ہے۔

Recent News

برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

September 13, 2026
برکس نے  20 سالوں میں عالمی سطح پر اپنی منفرد شناخت بنائی -وزیر اعظم

برکس نے 20 سالوں میں عالمی سطح پر اپنی منفرد شناخت بنائی -وزیر اعظم

September 13, 2026
مودی – پیزشکیان ملاقات میں مغربی ایشیائی تنازعہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے  پر زور

مودی – پیزشکیان ملاقات میں مغربی ایشیائی تنازعہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے پر زور

September 12, 2026
برکس سربراہ اجلاس کے پیش نظر سیکورٹی ایجنسیاں  پوری طرح الرٹ

برکس سربراہ اجلاس کے پیش نظر سیکورٹی ایجنسیاں پوری طرح الرٹ

September 12, 2026
ایران کے صدر مسعود پزشکیان  برکس سمٹ میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچے

ایران کے صدر مسعود پزشکیان برکس سمٹ میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچے

September 11, 2026
سہارنپور کلکٹریٹ  میں واقع مسجد کے انہدام کا معاملہ  الہ آباد ہائی کورٹ پہنچا

مسجد انہدام معاملہ میں مسجد کمیٹی کوعدالت سے راحت

September 11, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.