Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home Breaking News

آبنائے ہرمز کو بند کرنےکا ایران کا اعلان

سنٹرل کمان نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو ایرانی فوج کی وارننگ

تہران : ایران کی مشترکہ فوجی کمان خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈ کوارٹرس نے آج کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا جائے گا ۔ سنٹرل کمان نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ ایران کے مہر خبر رساں ادارے نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ جو وعدے کئے گئے تھے ان سے انحراف پر پہلے قدم کے طور پر آبنائے ہرمز کو بند کیا جا رہا ہے ۔ ایران نے خبردار کیا کہ اگر جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو مزید اقدامات کئے جائیں گے ۔ ایران کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ ہونے کے باوجود اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے ۔ اس پر ایران نے اپنے پہلے رد عمل کے طور پر آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ایران کی جانب سے مزید اقدامات کئے جائیں گے ۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جو معاہدہ طئے پایا تھا اس کے بعد 19 جون جمعہ کو دونوں ملکوں کے وفود کے مابین سوئیٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں بات چیت ہونے والی تھی تاہم ایران نے اس بات چیت کو ملتوی کردیا ہے ۔ ایران کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں دونوں ملکوں کے مابین بات چیت ہوسکتی ہے ۔ بات چیت کیلئے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس جنیوا جانے والے تھے تاہم ان کے اس دورہ کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے ۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کی تجویز برقرار ہے ۔ وینس نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ دو دن میں وہ شائد جنیوا جائیں گے تاکہ ایران کے ساتھ بات چیت میں حصہ لے سکیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سفارتی پروٹوکولس کے پیش نطر یہ کچھ پیچیدہ صورتحال ہوتی ہے تاہم انہیں بات چیت کی امید ضرور ہے ۔ واضح رہے کہ لبنان کے حکام نے کل بتایا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر کئے گئے فضائی حملوں میں جملہ 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے بھی کہا تھا کہ حزب اللہ کے حملوں میں اس کے چار سپاہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکہ نے تاہم جمعہ کی شام بتایا تھا کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے بھی جنگ بندی سے اتفاق کرلیا ہے ۔ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے امریکہ اور ایران کے درمیان طئے پایا معاہدہ اندیشوں کا شکار ہوگیا تھا اور ایران نے اب آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

Recent News

شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ پیپر لیک معاملہ پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

September 18, 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے  نام اورانتخابی نشان  کو  منجمد کر دیا

الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے نام اورانتخابی نشان کو منجمد کر دیا

September 18, 2026
حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

September 18, 2026
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا مہوا موئتراکا الزام

September 17, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.