Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز کو سبھی جہازوں کے لیے بند کر دیا

خبردار کیا کہ اس راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
ایران نے آبنائے ہرمز کو سبھی جہازوں کے لیے بند  کر دیا

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی فوجی کشیدگی کے درمیان ایران کی اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کارپس (آئی آر جی سی) نے دنیا کی سب سے اہم آبی گزرگاہوں میں سے ایک آبنائے ہرمز کو سبھی جہازوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اس راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ اور امریکہ کے نئے فوجی حملوں کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق تیل ٹینکروں، مال بردار جہازوں اور دیگر تمام طرح کے بحری جہازوں کی آمد و رفت فوری طور سے روک دی گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز میں امریکی بحری دستوں اور آئی آر جی سی کی بحریہ کے درمیان زبردست کشیدگی اور گولی باری کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ آئی آر جی سی کی بحریہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے 2 ایسے جہازوں کو نشانہ بنایا ہے جو اس کی اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

وہیں دوسری طرف امریکہ نے ایران کے کئی ساحلی علاقوں پر نئے حملے شروع کر دیئے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق بندر عباس، سیریف، جزیرۂ قشم اور جزیرۂ ہینگم سمیت کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ میناب کاؤنٹی کے کارغان علاقے میں امریکی حملے کے بعد 2 مقامی باشندوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے تصدیق کی ہے کہ اس کی فوج نے ایران میں کئی ٹھکانوں پر اضافی ’سیلف ڈیفنس‘ حملے شروع کئے ہیں۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی لگاتار جارحانہ سرگرمیوں کے جواب میں کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی سپلائی کے لیے بے حد اہم مانا جا رہا ہے۔ دنیا کے بڑے حصے کا تیل اور گیس اسی بحری راستے سے ہو کر گزرتا ہے۔ ایسی صورت میں اس گزرگاہ کے بند ہونے سے عالمی تیل بازار اور گلوبل تجارت پر بڑا اثر پڑ سکتا ہے۔ تازہ حالات کے پیش نظر بڑھتے فوجی ٹکراؤ کی وجہ سے پورے مغربی ایشیا میں کشیدگی انتہا کو پہنچتی نظر آ رہی ہے۔

Recent News

یمن میں حوثیوں کا صدارتی محل  پر حملہ ، چار افراد جاں  بحق

یمن میں حوثیوں کا صدارتی محل پر حملہ ، چار افراد جاں بحق

October 16, 2026
امریکی اسکول میں فائرنگ – تین بچوں سمیت چار افراد  کی موت

امریکی اسکول میں فائرنگ – تین بچوں سمیت چار افراد کی موت

October 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا ریزرویشن: سپریم کورٹ

October 15, 2026
آئی ڈی بی آئی بینک کے 60.72 فیصد حصص کی فروخت پر کانگریس چراغ پا

آئی ڈی بی آئی بینک کے 60.72 فیصد حصص کی فروخت پر کانگریس چراغ پا

October 15, 2026
13کروڑ ووٹرز کے نام نکالے جانے کی خبروں پر امریکی کانگریس کی ہند نژاد خاتون رکن کو تشویش

13کروڑ ووٹرز کے نام نکالے جانے کی خبروں پر امریکی کانگریس کی ہند نژاد خاتون رکن کو تشویش

October 15, 2026
دہلی میٹرو میں سیٹ کو لے کر جھگڑے کے دوران  ایک شخص کی موت

میٹرو اسٹیشن بند کرنے پرڈی ایم آر سی نے سپریم کورٹ سے معافی مانگی

October 15, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.