Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

ایرانی وفد اعلیٰ سطحی مذاکرات میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچا

اسپیکر حمد باقر قالیباف کے زیر قیادت وفد میں وزیر خارجہ عباص اراغچی سمیت کئی اہم سیاسی، عسکری اور معاشی شخصیات شامل

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
ایرانی وفد اعلیٰ سطحی مذاکرات میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبادمیں ایران اور امریکہ کے درمیان ایک اہم سفارتی پیش رفت ہونے جا رہی ہے جہاں ایرانی وفد اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے پہنچ چکا ہے۔ ان مذاکرات کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور تقریباً چھ ہفتوں سے جاری جنگ کا مستقل حل تلاش کرنا ہے۔

ایرانی وفد کی قیادت حمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، جو ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ہیں۔ ان کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباص اراغچی سمیت کئی اہم سیاسی، عسکری اور معاشی شخصیات شامل ہیں۔ وفد میں ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیاں مرکزی بینک کے سربراہ عبدل ناصر ہمتیور دیگر اراکینِ پارلیمان بھی شریک ہیں۔ یہ وسیع البنیاد نمائندگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ایران اس مذاکراتی عمل کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے، جبکہ ان کے ساتھ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور سینئر مشیر  اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنربھی موجود ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں وفود اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کریں گے۔ 1979 کے ایرانی انقلاب کے بعد یہ ایران اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ ترین سطح کی ممکنہ ملاقات تصور کی جا رہی ہے۔

ایرانی وفد نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات اسی صورت میں آگے بڑھیں گے جب امریکہ ان کی مخصوص شرائط تسلیم کرے گا۔ محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت شروع ہونے سے پہلے دو اہم اقدامات پر عمل ضروری ہے جس میں پہلا لبنان میں جنگ بندی اور دوسرا ایران کے منجمد مالی اثاثوں کی رہائی۔ ان کے مطابق جب تک یہ شرائط پوری نہیں ہوتیں، بامعنی مذاکرات ممکن نہیں۔

ادھر وائٹ ہاؤس کے حکام بھی ان مذاکرات کے نتائج کے حوالے سے محتاط نظر آتے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بعض امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اس حقیقت کو تسلیم کرنے لگے ہیں کہ آبنائے ہرمزکو دوبارہ کھولنا آسان نہیں ہوگا، چاہے مذاکرات میں کچھ مثبت پیش رفت کیوں نہ ہو۔

Recent News

رام مندرسے سونے-چاندی اور ہیرے کی 1250 ’شری رام شیلائیں‘ غائب

رام مندر عطیات تنازعہ:چمپت رائے اور انل مشرا کے استعفوں کی باضابطہ تصدیق

June 28, 2026
حزب اللہ نے اسرائیل-لبنان معاہدہ کو مستردکر دیا

حزب اللہ نے اسرائیل-لبنان معاہدہ کو مستردکر دیا

June 28, 2026
مرزا جاوید اور کنور شہزاد کی مینگو پارٹی میں کانگریس کے متعدد رہنماؤں کی شرکت

مرزا جاوید اور کنور شہزاد کی مینگو پارٹی میں کانگریس کے متعدد رہنماؤں کی شرکت

June 28, 2026
اب سال میں دو بار ہوں گےسی بی ایس سی دسویں بورڈ کے امتحانات

ساتویں سے نویں درجہ تک کے طلبا فی الحال ’نئی لسانی پالیسی‘کے دائرے میں نہیں

June 27, 2026
کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 993 روپے کا اضافہ

تجارتی ایل پی جی کی سپلائی بحران سے پہلے کی سطح پر بحال

June 27, 2026
رتلام میں ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آیا تعزیہ، 3 افراد جاں بحق

رتلام میں ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آیا تعزیہ، 3 افراد جاں بحق

June 27, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.