Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مسئلہ فلسطین پر جماعت اسلامی ہند و ملی تنظیموں کی مختلف ممالک کے سفیروں و نمائندوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

نئی دہلی میں سات سفارت خانوں ’’ یورپی یونین، فرانس، گیمبیا، ایران، انڈونیشیا، مصر اور اردن‘‘ کے سفیروں، سینئر سفارت کاروں اور نمائندوں سے ملاقاتیں کیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 months ago
مسئلہ فلسطین پر جماعت اسلامی ہند و ملی تنظیموں کی مختلف ممالک کے سفیروں و نمائندوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

 

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کے لیے نئی دہلی میں سات سفارت خانوں ’’ یورپی یونین، فرانس، گیمبیا، ایران، انڈونیشیا، مصر اور اردن‘‘ کے سفیروں، سینئر سفارت کاروں اور نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ ان میں سے دو ملاقاتیں دیگر تنظیموں کے مشترکہ وفود کے ساتھ کی گئیں جبکہ بقیہ پانچ ملاقاتیں صرف جماعت اسلامی ہند کے وفود پر مشتمل تھیں۔

ملاقاتوں کے دوران میمورنڈم پیش کیا گیا اور سفراء و سینئر سفارتکاروں کے ساتھ متعلقہ موضوع پر بات چیت ہوئی جس میں غزہ میں ہونے والی تباہی اور عالمی برادری کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا گیا ۔ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی شہادت ہوئی ہے جن میں تقریبا 20 ہزار بچے شامل ہیں، وفد نے غزہ میں تقریبا 90 فیصد طبی سہولیات کی تباہی، خوراک اور ادویات کی شدید قلت ، پانچ لاکھ بچوں کی تعلیم سے محرومی اور قحط کے صورتحال کے مسئلہ کو شدت سے اٹھایا اور سفراء کے ذریعے متعلقہ حکومتوں سے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ۔

میمورنڈم میں متعلقہ حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ میں عام شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال کی کھلے عام مذمت کریں اور اقدار پر مبنی اخلاقی موقف اختیار کریں۔ کیونکہ غزہ میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے، یہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ لہٰذا جنگی جرائم کے مرتکب اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی کی حمایت اور غزہ پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کی مانگ کرنے والی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے حق میں ووٹ کرکے جوابدہی طے کی جائے ۔ وفود نے ان حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے عسکری، اقتصادی اور سفارتی تعلقات اس وقت تک معطل کردیں جب تک کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی نہیں کرتا اور اپنی جارحیت سے باز نہیں آتا۔ وفود نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ انسانی امداد کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں جن میں ’ UNRWA ‘ جیسے اداروں کی معاونت میں اضافہ، محصور آبادی کو خوراک ، پانی ، ایندھن اور طبی سامان فراہم کرنے کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداریاں کھولنے میں سہولت دی جائے۔ وفود نے پرزور انداز میں مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت، خود مختاری اور ان کے منتخب نمائندوں کی حکمرانی کے حق کو تسلیم کیا جائے ۔ کیونکہ ایک آزاد اور خود مختار ریاستِ فلسطین کا قیام ہی اس تنازع کا واحد منصفانہ اور پائیدار حل ہے۔
چونکہ فلسطین کی حمایت میں رائے عامہ کو ہموار کرنا، جماعت اسلامی ہند کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے، اس لیے وہ آئندہ دنوں میں بھی مزید سفارت خانوں سے رابطہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ’’ جب نسل کشی جاری ہو تو اس وقت غیر جانبدار رہنا، جرم میں شمولیت کے مترادف ہے۔ غزہ کے لوگوں کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ یہ سراسر ظلم ہے۔ ہمارے احتجاجات اور سفارت خانوں سے بات چیت کا مقصد یہ ہے کہ فلسطینیوں کی چیخ ہر طاقتور کے کانوں تک پہنچنے۔

Recent News

امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

24 راجیہ سبھا سیٹوں پر 18 جون کو انتخاب کا اعلان

May 22, 2026
کاکروچ جنتا پارٹی کا ایکس اکاؤنٹ بندکردیا گیا

کاکروچ جنتا پارٹی کا ایکس اکاؤنٹ بندکردیا گیا

May 22, 2026
افریقی ممالک میں پھیل رہے ایبولا وائرس کو لے کر  حکومت الرٹ

افریقی ممالک میں پھیل رہے ایبولا وائرس کو لے کر حکومت الرٹ

May 21, 2026
گجرات وقف بورڈ کی 26 مئی تک ’امید پورٹل‘ پر رجسٹریشن مکمل کرنے کی اپیل

گجرات وقف بورڈ کی 26 مئی تک ’امید پورٹل‘ پر رجسٹریشن مکمل کرنے کی اپیل

May 21, 2026
گرمی اور تیز گرم ہواؤں کے باعث لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا دشوار

گرمی اور تیز گرم ہواؤں کے باعث لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا دشوار

May 21, 2026
دہلی سے حج پروازوں کا سلسلہ مکمل

دہلی سے حج پروازوں کا سلسلہ مکمل

May 21, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.