Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند نے دہلی آتشزدگی سانحہ پر تعزیت کا کیا اظہار

نائب امیر سلیم انجینیئر نے سخت سیکیورٹی انتظامات اور جواب دہی کا کیا مطالبہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
جماعت اسلامی ہندکی جانب سے  یوپی مدرسہ ایکٹ  کو برقرار ررکھنےکے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے دہلی کے مالویہ نگر میں واقع ایک ہوٹل میں پیش آنے والے آتشزدگی کے المناک حادثے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اس حادثے میی 21 افراد کی ہلاکت پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ میں متاثرہ خاندانوں کے افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ افراد کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعاگو ہوں۔ یہ افسوسناک واقعہ حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد اور ان کے نفاذ میں سنگین کوتاہیوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہوٹل میں بنیادی فائر سیفٹی انتظامات کا فقدان تھا اور مہمانوں کو مقررہ گنجائش سے کہیں زیادہ کمروں میں ٹھہرایا جا رہا تھا، جو حفاظتی انتظامات اور ضوابط کی سخت خلاف ورزی ہے ۔
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر نے مزید کہا کہ اس قسم کی سنگین کوتاہیاں عام شہریوں، طلبہ، ملازمت پیشہ افراد اور سیاحوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہیں، خاص کر گنجان آبادی والے شہری علاقوں میں صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔ سلیم انجینیئر نے کہا کہ اگرچہ امدادی اور ریسکیو کارروائیاں قابل ستائش ہیں لیکن طویل مدتی حفاظتی اقدامات کو ترجیح دینا بھی نہایت ضروری ہے۔ اس قسم کے تمام مقامات پر حفاظتی انتظامات اور ضوابط کی پابندی کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جانا چاہیے۔ قوانین پر سختی سے عمل درآمد ہونا چاہیے اور خلاف ورزیوں پر سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔ شہری ترقی کو عوامی تحفظ، شفافیت اور ذمہ دارانہ طرزِ حکمرانی کی بنیاد پر آگے بڑھایا جانا چاہیے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ ایسے المناک واقعات موثر اصلاحات کا سبب بنیں، جو حفاظتی نظام کو مضبوط کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انسانی جانوں کا تحفظ تمام ترقیاتی اور انتظامی عمل کا اولین مقصد رہے۔

Recent News

آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں لالو فیملی کوسپریم جھٹکا

آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں لالو فیملی کوسپریم جھٹکا

September 10, 2026
متنازعہ ریمارکس کے معاملے میں اعظم خان  قصوروارقرار

اب اعظم خان پر حج کمیٹی کی زمین فروخت کرنے کا الزام -ایف آئی آردرج

September 10, 2026
برکس سربراہ اجلاس کے پیش نظر دہلی میں سیکورٹی سخت

برکس سربراہ اجلاس کے پیش نظر دہلی میں سیکورٹی سخت

September 10, 2026
گینگسٹر ابو سلیم کی قبل از وقت رہائی کی عرضی خارج

گینگسٹر ابو سلیم کی قبل از وقت رہائی کی عرضی خارج

September 10, 2026
ستیہ نکیتن حادثہ کے پیش نظر  ایم سی ڈی نے 34 عمارتوں کو کیا منہدم

ستیہ نکیتن حادثہ کے پیش نظر ایم سی ڈی نے 34 عمارتوں کو کیا منہدم

September 10, 2026
سہارنپور کلکٹریٹ  میں واقع مسجد کے انہدام کا معاملہ  الہ آباد ہائی کورٹ پہنچا

سہارنپور کلکٹریٹ میں واقع مسجد کے انہدام کا معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ پہنچا

September 9, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.