Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

کیمپس میں ایک بار پھر لال جھنڈا لہرایا- ادیتی مشرا نے 1,937 ووٹ حاصل کرکے صدر کے عہدے پر جیت حاصل کی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 weeks ago
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

نئی دہلی:جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (جے این یو ایس یو) کے انتخابات 2025 میں بائیں بازو نے تمام چاروں اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کی اور ایک بار پھر لال جھنڈا لہرایا ہے۔ اس سال AISA کی ادیتی مشرا نے 1,937 ووٹ حاصل کرکے صدر کے عہدے پر کامیابی حاصل کی۔ 3,101 ووٹوں کے ساتھ، SFI کی گوپیکا کو نائب صدر قرار دیا گیا۔ ڈی ایس ایف کے سنیل یادو نے 2,005 ووٹ حاصل کیے اور جنرل سکریٹری کے عہدے پر فائز ہوئے، جب کہ AISA امیدوار دانش علی کو 2,083 ووٹ ملے، نئے جوائنٹ سکریٹری منتخب ہوئے۔

ادیتی مشرا کا تعلق وارانسی، اتر پردیش سے ہے، جہاں انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کی۔ گریجویٹ کی تعلیم انہوں نے بی ایچ یو سے حاصل کی ۔ستمبر 2017 میں بنارس ہندو یونیورسٹی (BHU) میں طلبہ کے احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 2018 میں، ادیتی نے پانڈیچیری یونیورسٹی میں داخلہ لیا، جہاں انہوں ں نے ہندوتوا کے نظریے اور زعفرانیت کے پھیلاؤ کے خلاف بات کی۔ انہوں نے وائس چانسلر کے دفتر کا گھیراؤ کیا۔ 2019 میں جب یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا تو طلباء نے انتظامی عمارت کو تالا لگا دیا۔ ادیتی اس تحریک میں سب سے آگے تھیں۔ انہوں نے نہ صرف فیس میں اضافے کے خلاف احتجاج میں بلکہ سی اے اےمخالف مظاہروں میں بھی سرگرمی سے حصہ لیا۔ فی الحال، ادیتی جے این یو میں طالب علم ہیں۔

صدر کے عہدے کے لیے کل سات طالب علم مقابلہ کر رہے تھےجن میں لیفٹ یونٹی سے ادیتی مشرا، وکاس پٹیل (اے بی وی پی)، وکاس بشنوئی (این ایس یو آئی)، راج رتن راجوریا (بی اے پی ایس اے)، شرشا اندو (دیشا)، شندے وجے لکشمی (پروگریسو اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن)، اور انگد سنگھ (آزاد)۔ نائب صدر کے عہدہ کے اہم دعویداروں میں لیفٹ یونٹی سے کجھاکوٹ گوپیکا بابو، این ایس یو آئی سے شیخ شاہنواز عالم اور اے بی وی پی سے تانیا کماری تھیں۔

Recent News

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی  ہائی کورٹ ناراض

نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی ہائی کورٹ ناراض

December 6, 2025
دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

December 6, 2025
وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

December 5, 2025
عبداللہ اعظم کو نئے معاملہ میں  7 سال قید کی سزا

عبداللہ اعظم کو نئے معاملہ میں 7 سال قید کی سزا

December 5, 2025
نئی نسل کو اردو سے ہم آہنگ کرنے والا پروگرام جشن ریختہ  5 تا 7 دسمبر

نئی نسل کو اردو سے ہم آہنگ کرنے والا پروگرام جشن ریختہ 5 تا 7 دسمبر

December 4, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.