Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

نیویارک کو محنت کش طبقہ کیلئے سستا بنانا ممدانی کی اوّلین ترجیح

34 سالہ ڈیموکریٹ رہنما نے کہا کہ ان کی حکومت کسی ارب پتی یا بااثر طبقے کے مفادات کے تابع نہیں ہوگی بلکہ تمام نیو یارکرز کو جواب دہ ہوگی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 weeks ago
نیویارک کو محنت کش طبقہ کیلئے سستا بنانا ممدانی کی اوّلین ترجیح

نیویارک: نیو یارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھانے کے بعد واضح کیا ہے کہ وہ شہر میں ڈیموکریٹک سوشلسٹ ایجنڈے پر عمل درآمد کریں گے اور عام محنت کش طبقے کیلئے نیو یارک کو زیادہ قابلِ رہائش اور سستا بنانے کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔سٹی ہال کے باہر منعقدہ عوامی تقریب میں حلف برداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے 34 سالہ ڈیموکریٹ رہنما ظہران ممدانی نے کہا کہ ان کی حکومت کسی ارب پتی یا بااثر طبقے کے مفادات کے تابع نہیں ہوگی بلکہ تمام نیو یارکرز کو جواب دہ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بطور ڈیموکریٹک سوشلسٹ منتخب ہوئے ہیں اور اسی نظریے کے تحت حکمرانی کریں گے۔

ظہران ممدانی نے انتخابی مہم کے دوران مہنگائی، کرایوں میں اضافے اور روزمرہ اخراجات کو مرکزی مسئلہ بنایا تھا۔ انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ کرایوں کو منجمد کیا جائے گا، مفت بس سروس متعارف کرائی جائے گی اور بچوں کیلئے یونیورسل چائلڈ کیئر فراہم کی جائے گی۔تقریب میں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز اور کانگریس وومن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے بھی شرکت کی اور ممدانی کی پالیسیوں کی حمایت کی۔ برنی سینڈرز نے کہا کہ سستی رہائش اور بہتر سہولیات فراہم کرنا کوئی انتہاپسندانہ سوچ نہیں بلکہ بنیادی انسانی حق ہے۔

دوسری جانب امریکی ریپبلکن پارٹی نے ظہران ممدانی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ‘‘ریڈیکل سوشلسٹ’’ قرار دیا ہے۔ ریپبلکن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ممدانی کی پالیسیاں ڈیموکریٹک پارٹی کیلئے آئندہ انتخابات میں مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔ظہران ممدانی نے اس سے قبل نجی طور پر قرآنِ پاک پر حلف اٹھا کر نیو یارک کے پہلے مسلمان میئر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ تمام مذاہب اور طبقات کے لوگوں کیلئے بلاامتیاز کام کریں گے۔

Recent News

سمن سے متعلق معاملات میں  اروند کیجریوال اور  امانت اللہ خان کو بری

سمن سے متعلق معاملات میں اروند کیجریوال اور امانت اللہ خان کو بری

January 22, 2026
نماز جمعہ پر پابندی اور دن بھر پوجا کی درخواست مسترد

نماز جمعہ پر پابندی اور دن بھر پوجا کی درخواست مسترد

January 22, 2026
پاکستان کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ

پاکستان کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ

January 22, 2026
اتراکھنڈ میں مسلمانوں کےخلاف معاشی بائیکاٹ اور منظم ہراسانی پرمبنی رپورٹ جاری

اتراکھنڈ میں مسلمانوں کےخلاف معاشی بائیکاٹ اور منظم ہراسانی پرمبنی رپورٹ جاری

January 22, 2026
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے تاریخی مشن کے بعد سنیٹا ولیمز ناسا سے ریٹائر

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے تاریخی مشن کے بعد سنیٹا ولیمز ناسا سے ریٹائر

January 22, 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

January 21, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.