Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

وندے ماترم کو لازمی بنانا مذہبی آزادی پر حملہ

حکومت فیصلہ واپس لے: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکا مطالبہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
وندے ماترم کو لازمی بنانا مذہبی آزادی پر حملہ

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مرکزی کابینہ کے اس فیصلے پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے جس کے تحت وندے ماترم کو قومی ترانے جن گن من کے مساوی درجہ دیتے ہوئے اس کے تمام 6 اشلوک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بورڈ نے اس اقدام کو آئین کی بنیادی روح، مذہبی آزادی، سیکولر اقدار اور دستور ساز اسمبلی کے تاریخی فیصلوں کے منافی قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بورڈ کے قومی ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ نہ صرف غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے بلکہ ملک کی مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیکولر ریاست کسی خاص مذہبی تصور یا عقیدے کو زبردستی تمام شہریوں پر نافذ نہیں کر سکتی۔ ان کے مطابق وندے ماترم کے کئی اشلوک میں دیوی درگا سمیت دیگر دیوی دیوتاؤں کی تعریف اور عقیدت کا اظہار کیا گیا ہے، جو اسلام کے نظریۂ توحید کے سراسر خلاف ہے۔

ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ اسلام صرف ایک اللہ کی عبادت کی اجازت دیتا ہے اور شرک کی کسی بھی شکل کو قبول نہیں کرتا۔ ایسے میں مسلمانوں کو وندے ماترم کے تمام اشلوک پڑھنے پر مجبور کرنا ان کے مذہبی عقیدے میں مداخلت کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی ہندوستانی آئین کی بنیادی ضمانت ہے اور کسی بھی حکومت کو اس میں مداخلت کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے تاریخی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 1937 میں رابندر ناتھ ٹیگور کے مشورے پر کانگریس نے خود یہ طے کیا تھا کہ وندے ماترم کے صرف ابتدائی دو اشلوک ہی استعمال کیے جائیں، کیونکہ بعد کے اشلوک مذہبی نوعیت رکھتے ہیں اور تمام طبقات کے لیے قابل قبول نہیں ہو سکتے۔ بعد میں 1950 میں دستور ساز اسمبلی نے بھی اسی اصول کو تسلیم کرتے ہوئے صرف ابتدائی دو اشلوک کو اختیار کیا تھا۔

بورڈ کے مطابق موجودہ فیصلہ نہ صرف اس تاریخی اتفاق رائے سے انحراف ہے بلکہ ملک میں مذہبی کشیدگی بڑھانے والا قدم بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ قومی اتحاد زبردستی یکسانیت نافذ کرنے سے نہیں بلکہ آئین کی پاسداری، باہمی احترام اور مذہبی آزادی کے تحفظ سے مضبوط ہوتا ہے۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ حساس مذہبی معاملات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو بورڈ عدالت سے رجوع کرے گا اور قانونی چارہ جوئی کے ذریعے اس فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔

Recent News

جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد سلیمان قاسمی کا انتقال

جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد سلیمان قاسمی کا انتقال

September 18, 2026
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن کا امریکی ٹیرف پر  تشویش کا اظہار

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن کا امریکی ٹیرف پر تشویش کا اظہار

September 18, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ پیپر لیک معاملہ پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

September 18, 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے  نام اورانتخابی نشان  کو  منجمد کر دیا

الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے نام اورانتخابی نشان کو منجمد کر دیا

September 18, 2026
حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

September 18, 2026
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.