Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

امام حسین کی شہادت صرف مذہبی واقعہ نہیں بلکہ ایک عالمگیر پیغام

عاشورا کے موقع پر راہل گاندھی اور کھڑگے نےقربانی، جدوجہد اور امن کے راستے پر چلنے کی اپیل کی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
امام حسین کی شہادت صرف مذہبی واقعہ نہیں بلکہ ایک عالمگیر پیغام

آج ہندوستان میں 10 محرم الحرام، یعنی عاشورا کے موقع پر ہندوستان کی اہم اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کے لیڈران نے امام حسین کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عاشورا کے تقدس اور امام حسین کی تعلیمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عوام سے قربانی، جدوجہد اور امن کے راستے پر چلنے کی اپیل کی ہے۔

قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس موقع پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’آج محرم کے دن ہمیں حضرت امام حسین کے بتائے ہوئے اس راستے پر چلنے کا عزم کرنا چاہیے جو جدوجہد، قربانی اور ایثار سے ہوتے ہوئے ہمیں انسانیت، امن اور اتحاد کی طرف لے جاتا ہے۔راہل گاندھی کی اس پوسٹ میں امام حسین کی شہادت کو صرف مذہبی واقعہ نہیں بلکہ ایک عالمگیر پیغام قرار دیا گیا ہے، جو ہر عہد اور ہر انسان کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امام حسین کا راستہ ہر اس شخص کے لیے ہے جو ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا چاہتا ہے۔

اسی طرح کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی عاشورا کے موقع پر ایکس پر ایک پیغام جاری کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’محرم کے دسویں دن عاشورا کے موقع پر ہم حضرت امام حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی مثالی زندگی، تعلیمات، راست بازی، ناانصافی کے خلاف بے خوف جدوجہد اور عظیم قربانی ہر دور میں گونجتی ہے اور نسل در نسل انسانوں کو متاثر کرتی ہے۔ملکارجن کھڑگے نے بھی امام حسین کی جدوجہد کو ایک عالمی پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی صرف مذہبی معاملہ نہیں بلکہ ظلم کے خلاف ایک ابدی اعلان ہے۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.