Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

مولانا سے اپنے اصلاحی اور دلی تعلق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے ذاتی خسارہ اور سخت صدمہ ہوا ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
8 months ago
مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام
نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے نامور اسلامی اسکالر، سلسلۂ نقشبندیہ مجددیہ کے ممتاز روحانی پیشوا حضرت مولانا پیر حافظ ذوالفقار احمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں مولانا مدنی نے کہا کہ پیر صاحب کا شمار عصرِ حاضر کی ان قابل قدر روحانی و اصلاحی شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں تزکیۂ نفس، اصلاحِ اخلاق اور اتباعِ سنت کے پیغام کو عالمی سطح پر عام کیا۔ ان کی وفات سے عالمِ اسلام بالخصوص برصغیر ایک مخلص داعی، صاحبِ نسبت صوفی بزرگ اور بے لوث مربی سے محروم ہو گیا ہے۔

مولانا مدنی نے کہا کہ حضرتؒ کی یہ امتیازی خصوصیت تھی کہ انہوں نے تصوف کو عملی زندگی، معاشرت اور خاندانی نظام سے جوڑ کر پیش کیا اور جدید تعلیم یافتہ طبقے کو بھی دین و شریعت کے قریب لانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی تصانیف و اصلاحی بیانات ان کی دینی بصیرت اور فکری وسعت کا روشن ثبوت ہیں۔

مولانا مدنی نے حضرتؒ سے اپنے اصلاحی اور دلی تعلق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے ذاتی خسارہ اور سخت صدمہ ہوا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت حضرت ممدوح کی تمام دینی و روحانی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔(پریس ریلیز)

Recent News

دہلی فسادات  میں ملزم بنائے گئے 13 افراد کو بری کرنے کا اعلان

دہلی فسادات میں ملزم بنائے گئے 13 افراد کو بری کرنے کا اعلان

August 13, 2026
الفا جنریشن کے ہنگامے کے بعد کھٹیما میں ایکلویہ ماڈرن ریزیڈنشیل اسکول  کی پرنسپل برطرف

الفا جنریشن کے ہنگامے کے بعد کھٹیما میں ایکلویہ ماڈرن ریزیڈنشیل اسکول کی پرنسپل برطرف

August 13, 2026
مہاراشٹر میں آٹو رکشہ اور ٹیکسی چلانے والے ڈرائیوروں کے لیے مراٹھی کا کام چلاؤ علم ضروری

مہاراشٹر میں آٹو رکشہ اور ٹیکسی چلانے والے ڈرائیوروں کے لیے مراٹھی کا کام چلاؤ علم ضروری

August 13, 2026
غازی آباد اور جیور کے درمیان ریپڈ میٹرو اسٹیشن بنانے کافیصلہ

غازی آباد اور جیور کے درمیان ریپڈ میٹرو اسٹیشن بنانے کافیصلہ

August 13, 2026
جسٹس یشونت ورما سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ  پارلیمنٹ  میں پیش

جسٹس یشونت ورما سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش

August 12, 2026
ہندوستان کا نیٹ ڈائریکٹ ٹیکس کلیکشن سالانہ بنیاد پر  8.11 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز

ہندوستان کا نیٹ ڈائریکٹ ٹیکس کلیکشن سالانہ بنیاد پر 8.11 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز

August 12, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.