Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر ٹھان لیجئے

تقریبات میں برتن دھونے والے کا بیٹا نیٹ یوجی میں کامیاب- 19 سالہ شروَن کمار نے 4071 واں رینک حاصل کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
مشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر ٹھان لیجئے

بالوترا : راجستھان کے ضلع بالوترا کے رہائشی 19 سالہ شروَن کمار نے نیٹ یوجی 2025 امتحان کامیابی سے پاس کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اگر انسان کے اندر سچّا جذبہ اور محنت کرنے کی لگن ہو، تو غربت اور مشکلات اس کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔’این ڈی ٹی وی انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، شرون کمار کے والدین گاؤں کے مختلف پروگراموں میں برتن دھونے کا کام کرتے ہیں، جبکہ شرون خود بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ فیکٹری میں کام کرتا ہے تاکہ گھر کے اخراجات میں ہاتھ بٹا سکے۔ غربت سے لڑتے ہوئے اور کچی جھونپڑی میں زندگی بسر کرتے ہوئے، شرون نے کبھی بھی اپنے خواب کو مرنے نہیں دیا۔ اس کا خواب تھا کہ وہ ڈاکٹر بنے اور اس خواب کی تعبیر کے لیے اس نے دل و جان سے محنت کی۔جب شرون کو یہ اطلاع ملی کہ وہ نیٹ امتحان میں کامیاب ہو گیا ہے، اس وقت بھی وہ فیکٹری میں کام کر رہا تھا۔ اس نے او بی سی زمرے میں 4071 واں رینک حاصل کیا ہے۔ یہ خبر سنتے ہی اس کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے۔ دسویں جماعت میں 97 فیصد اور بارہویں میں 88 فیصد نمبر حاصل کرنے والے شرون نے سرکاری اسکول سے تعلیم حاصل کی اور ثابت کیا کہ ٹیلنٹ کسی مالی حیثیت کا محتاج نہیں ہوتا۔

اس امتحان میں راجستھان کے مہیش کمار نے اس سال ملک بھر میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔  مجموعی طور پر 22 لاکھ سے زائد امیدوار شریک ہوئے تھے جن میں سے 12 لاکھ 36 ہزار سے زیادہ نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔قومی ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے مطابق امتحان کے نتائج نیٹ کی آفیشل ویب سائٹ (neet.nta.nic.in) پر دستیاب ہیں جہاں امیدوار اپنا اسکور کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ نتائج سے قبل این ٹی اے نے حتمی جوابی کنجی (فائنل آنسر کی) جاری کی تھی۔امسال ٹاپ 10 میں 9 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ مہیش کمار کے بعد مدھیہ پردیش کے اْتکرش اودھیا نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ مہاراشٹرا کے کرشانگ جوشی اور دہلی کے مرنال کمار جھا بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ لڑکیوں میں دہلی کی اویکا اگروال نے سب سے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچواں مقام حاصل کیا۔این ٹی اے کے مطابق سب سے زیادہ کامیاب امیدوار اتر پردیش سے ہیں جن کی تعداد 1.70 لاکھ سے زائد ہے۔

دوسرے نمبر پر مہاراشٹرا (1.25 لاکھ سے زائد) اور تیسرے پر راجستھان (1.19 لاکھ سے زائد) ہے۔2025 کے مقابلے میں گزشتہ سال زیادہ امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ پچھلے سال 23.33 لاکھ امیدواروں میں سے 13.15 لاکھ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سال کامیابی کا تناسب قدرے کم رہا ہے مگر میرٹ لسٹ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ یاد رہے کہ نیٹ یو جی امتحان 4 مئی 2025 کو منعقد کیا گیا تھا۔ اس امتحان کے نتائج نہ صرف ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسز میں داخلے کیلئے اہم ہیں بلکہ آیوش (آیوروید، یونانی، سدھ، ہومیوپیتھی) کورسز کیلئے بھی انہیں بنیاد بنایا جاتا ہے۔ملک بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے نیٹ یو جی کو واحد امتحان تصور کیا جاتا ہے۔ اس وقت ملک میں تقریباً 1 لاکھ 8 ہزار میڈیکل نشستیں دستیاب ہیں جن میں تقریباً 56 ہزار سرکاری اداروں میں اور 52 ہزار نجی کالجوں میں ہیں۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.