Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

زکوٰۃ کی ادائیگی محض ٹیکس نہیں ، بلکہ یہ غریبوں کا حق ہے-مولانا عبد اللہ قاسمی

مولانا نے کہا کہ زکوٰۃ کی ادائیگی میں نیت کا ہونا اور مستحق کو مکمل مالک بنانا شرط ہے اور سب سے پہلے اپنے غریب رشتہ داروں کا خیال رکھنا چاہیے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
زکوٰۃ کی ادائیگی محض ٹیکس نہیں ، بلکہ یہ غریبوں کا حق ہے-مولانا عبد اللہ قاسمی

کانپور: اسلام کا معاشی نظام اس بات کا متقاضی ہے کہ دولت چند مالداروں کے ہاتھوں تک محدود نہ رہے بلکہ معاشرے میں گردش کرتی رہے۔ زکوٰۃ کی ادائیگی محض کوئی ٹیکس نہیں ہے، بلکہ یہ اللہ کا فرمان اور غریبوں کا حق ہے، جس کی ادائیگی سے باقی ماندہ مال میں برکت، پاکیزگی اور اضافہ ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء اتر پردیش کے ناظم اعلیٰ مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے آج نماز جمعہ سے قبل جامع مسجد اشرف آباد، جاجمئو کانپورمیں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اپنے خطاب میں مولانا قاسمی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کی اہمیت و فضیلت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ جب ایک مالدار شخص غریب کو اس نیت سے زکوٰۃ دیتا ہے کہ وہ اللہ کا حکم بجا لا کر اپنی ذمہ داری ادا کر رہا ہے اور غریب زکوٰۃ قبول کر کے اس پر احسان کر رہا ہے، تو اس پاکیزہ سوچ سے امیر اور غریب کے درمیان کی خلیج اور طبقاتی کشمکش ختم ہو جاتی ہے۔ عہدِ خلفائے راشدین کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ زکوٰۃ کا نظام مضبوط ہونے سے معاشرے میں چوری، ڈکیتی اور دیگر معاشی جرائم کا خود بخود خاتمہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ جو لوگ سونا چاندی جمع کر کے رکھتے ہیں اور اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے، ان کے لیے قرآن و احادیث میں سخت وعیدیں اور دردناک عذاب کی خبر دی گئی ہے۔

نناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء یوپی نے زکوٰۃ کے نصاب اور اس کی شرائط کو نہایت آسان فہم انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰۃ کے لیے مسلمان، عاقل، بالغ اور آزاد ہونے کے ساتھ ساتھ مال کا مکمل قبضے اور ملکیت میں ہونا، نصاب کو پہنچنا، قرض سے فارغ ہونا اور اس پر ایک قمری سال کا گزرنا شرط ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی، یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر کچھ سونا، کچھ چاندی، کچھ مال تجارت، کچھ نقدی اور ضرورت سے زائد سامان یا اس کے برابر نقدی اگر کسی کے پاس موجود ہے اور اس پر سال گزر چکا ہے، تو اس پر زکوٰۃ فرض ہے۔عوام کی رہنمائی کے لیے زکوٰۃ کا حساب بتاتے ہوئے مولانا نے فرمایا کہ اپنے قابلِ زکوٰۃ اثاثوں (سونا، چاندی، کیش، غیر ملکی کرنسی، مالِ تجارت، انویسٹمنٹ اور بی سی وغیرہ) کی ایک فہرست بنائیں۔ اس کے بعد دوسری فہرست اپنی موجودہ مالی ذمہ داریوں (قرض، ادھار، واجب الادا بل، ملازمین کی تنخواہیں وغیرہ) کی بنائیں۔ کل اثاثوں میں سے ذمہ داریوں کی رقم کو منہا کر لیں اور باقی بچنے والی رقم کا ڈھائی فیصد (%2.5) زکوٰۃ کے طور پر مستحقین میں تقسیم کر دیں۔ مستعمل گاڑیوں، ذاتی رہائشی مکان اور روزمرہ کے استعمال کی اشیاء پر زکوٰۃ فرض نہیں ہے۔ خواتین کے زیرِ استعمال زیورات پر بھی زکوٰۃ واجب ہے بشرطیکہ وہ اس کی مکمل مالک ہوں۔

Recent News

جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد سلیمان قاسمی کا انتقال

جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد سلیمان قاسمی کا انتقال

September 18, 2026
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن کا امریکی ٹیرف پر  تشویش کا اظہار

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن کا امریکی ٹیرف پر تشویش کا اظہار

September 18, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ پیپر لیک معاملہ پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

September 18, 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے  نام اورانتخابی نشان  کو  منجمد کر دیا

الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے نام اورانتخابی نشان کو منجمد کر دیا

September 18, 2026
حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

September 18, 2026
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.