Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

22 ریاستوں میں بارش کا الرٹ جاری

دہلی میں درجہ حرارت 7 ڈگری تک گرنے کا امکان

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
دہلی  کے  لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملنے کی امید

راجدھانی میں گرم ہوا کے تھپیڑوں نے میدان میں نکلنا محال کردیا ہے۔ یہاں منگل کو محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہیٹ ویو کا الرٹ کیا تھا۔ وہیں اگلے 4 دن یعنی 28 مئی سے لے کر 31 مئی تک دہلی میں بار ش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 6 سے 7 ڈگری سیلسیس تک گراوٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے کم ہو کر 35 سے 36 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز (آج) دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ سطح پر تیز اور گرم ہوائیں چلیں گی اور دوپہر میں تیز دھوپ لوگوں کو پریشان کرے گی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 27 مئی کو ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران 50-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ 27 مئی اور یکم جون کو اروناچل پردیش میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 27 مئی سے یکم جون کو آسام اور میگھالیہ میں بارش کے آثار ہیں۔ 28 مئی کو کیرالہ اور لکشدیپ میں بارش کا امکان ہے۔ 30 مئی کو تمل ناڈو، پڈوچیری، کرناٹک، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں گرج کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران 50-40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی۔ 27 مئی کو مغربی بنگال اور سکم میں بارش ہوسکتی ہے۔ 30 مئی کو انڈمان اور نکوبار میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری طرف 28 مئی سے یکم جون کے دوران گرج کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح بہار اور اڈیشہ میں 29 سے 30 مئی کو بارش ہوسکتی ہے۔ اس دوران بہار کے کچھ اضلاع میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ وہیں پڑوسی صوبہ جھارکھنڈ میں اگلے 7 دنوں کے دوران گرج کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

Recent News

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو  چوکس رہنے کا مشورہ

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو چوکس رہنے کا مشورہ

October 9, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

ادویات کی فروخت بڑھانے کے لیے ڈاکٹروں کو تحائف دینے پرسپریم کورٹ سخت

October 9, 2026
معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 9, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.