Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

یو جی سی کے نئے ضوابط پر سپریم کورٹ کی روک

فی الحال 2012 کے ضوابط ہی نافذ رہیں گے، اگلی سماعت کی تاریخ 19 مارچ مقرر

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
8 months ago
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سپریم کورٹ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے یو جی سی (یونیورسٹی گرانٹس کمیشن) کے نئے مساواتی اور امتیاز مخالف ضوابط پر فوری روک لگا دی ہے اور مرکز حکومت و یو جی سی سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ بادی النظر یہ ضوابط غیر واضح معلوم ہوتے ہیں اور آئین کے مساواتی اصول، بالخصوص آرٹیکل 14، کے حوالے سے سنجیدہ سوالات کھڑے کرتے ہیں۔ عدالت نے ہدایت دی کہ اس معاملے میں فی الحال 2012 کے ضوابط ہی نافذ رہیں گے، جبکہ اگلی سماعت 19 مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔

یہ کارروائی ان مفاد عامہ کی عرضیوں پر ہوئی جن میں کہا گیا تھا کہ نئے ضوابط بعض طبقات کو بطورِ خاص ممکنہ متاثرہ فریق کے طور پر پیش کرتے ہیں، جبکہ عمومی زمرے کے طلبہ کو اس دائرے سے باہر رکھ دیا گیا ہے۔ عرضی گزاروں کے مطابق اس سے ایک ایسا تاثر پیدا ہوتا ہے گویا امتیاز صرف مخصوص سماجی زمروں کے ساتھ ہی ہو سکتا ہے، جو آئینی مساوات کے بنیادی تصور کے منافی ہے اور سماج میں تفریق کو بڑھا سکتا ہے۔

سماعت کے دوران عرضی گزاروں کے وکیل نے ضوابط کی ایک شق کو خاص طور پر چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اس میں امتیاز کی تعریف محدود اور غیر متوازن ہے۔ ان کا مؤقف تھا کہ آئین تمام شہریوں کو یکساں تحفظ فراہم کرتا ہے، اس لیے امتیاز کی تعریف بھی ہمہ گیر ہونی چاہیے، نہ کہ مخصوص گروہوں تک محدود۔ وکیل کے مطابق پہلے سے موجود تعریف کے ہوتے ہوئے نئی شق شامل کرنے کی ضرورت واضح نہیں اور یہی ابہام ضوابط کے غلط استعمال کے خدشات کو جنم دیتا ہے۔

Recent News

ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا سمیت کئی ماہرین تعلیم اور دانشور  کانگریس میں شامل

ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا سمیت کئی ماہرین تعلیم اور دانشور کانگریس میں شامل

September 14, 2026
سعودی عرب کے پاس  صرف 5 سے 7 دنوں کا تیل بچا

سعودی عرب کے پاس صرف 5 سے 7 دنوں کا تیل بچا

September 14, 2026
آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، ایرانی مال بردار جہاز پر حملہ، ایک کی موت

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، ایرانی مال بردار جہاز پر حملہ، ایک کی موت

September 14, 2026
سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بال بال بچے

سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بال بال بچے

September 14, 2026
80 فیصد ہندوستانی گوشت خور، برکس کے ویجیٹیرین مینو پر راہل گاندھی کا طنز

80 فیصد ہندوستانی گوشت خور، برکس کے ویجیٹیرین مینو پر راہل گاندھی کا طنز

September 14, 2026
برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

September 13, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.