Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

شمال مغربی ہندوستان میں فعال مغربی اضطراب کے اثر کی وجہ سے موسم پھر تبدیل

جموں و کشمیر سے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور راجستھان تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے اور 40 سے60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
شمال مشرقی ہندوستان کے بڑے حصےمیں مانسون کی دستک

شمال مغربی ہندوستان میں فعال مغربی اضطراب کے اثر کی وجہ سے موسم پھر سے تبدیل ہو رہا ہے۔ اگلے 5 دنوں میں جموں و کشمیر سے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور راجستھان تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے اور 40 سے60  کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔اس دوران وسطی، شمال مشرقی اور جنوبی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں مانسون کی وجہ سے بھاری سے بہت زیادہ بارش ہونے اور آندھی آنے کا بھی امکان ہے۔ کچھ ریاستوں میں کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فضا کے نچلے حصے میں پنجاب سے بہار تک ایک کم دباؤ والا علاقہ برقرار ہے۔ ان موسمی نظاموں کی وجہ سے آنے والے ہفتے کے دوران جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں مختلف مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی صبح 8:30 بجے تک آسام اور میگھالیہ، مغربی بنگال کے گنگا کے میدانی علاقے اور سکم کے ساتھ ہی اڈیشہ اور جھارکھنڈ میں زیادہ تر مقامات پر تیز بارش ہوئی۔ مشرقی اتر پردیش، بہار اور ودربھ میں گرم لہر جیسی صورتحال برقرار ہے۔ مغربی بنگال، مشرقی اتر پردیش، چھتیس گڑھ، سوراشٹرا اور کچھ میں 50 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ دریں اثنا شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ ہی اوڈیشہ، بہار، اتراکھنڈ، مغربی اتر پردیش سمیت کچھ مقامات پر آندھی چلی۔

اس دوران ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب، دہلی، مغربی اور مشرقی اتر پردیش میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ان ریاستوں میں کچھ مقامات پر آندھی-طوفان، بجلی کڑکنے کے ساتھ 40-50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں،جس کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بھی ہوسکتی ہے۔ مغربی راجستھان میں 24 جون کو اور مشرقی راجستھان میں 24 سے 26 جون کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ مشرقی ہندوستان کے انڈمان اور نکوبار جزائر، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم، اڈیشہ، بہار اور جھارکھنڈ میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

Recent News

شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ پیپر لیک معاملہ پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

September 18, 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے  نام اورانتخابی نشان  کو  منجمد کر دیا

الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے نام اورانتخابی نشان کو منجمد کر دیا

September 18, 2026
حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

September 18, 2026
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا مہوا موئتراکا الزام

September 17, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.