ممبئی: مغل حکمراں اورنگ زیب کی تعریف میں تبصرے اور اس دور میں مندروں پر تبصرہ کرکے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مبینہ بیانات کو لیکر مہاراشٹرا اسمبلی سے بجٹ سیشن کے دوران معطل کئے گِئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی اور ان کے ارکان خاندان کی جان کو خطرہ لاحق ہے نیز اس معاملے میں کئے گئے ان کے تبصرے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیاہے ۔
معطلی کو حکومت کا من مانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے اعظمی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میری معطلی حکومت کی طرف سے من مانی ہے ، میری اور میرے خاندان کی جان کو خطرہ ہے ۔ مہاراشٹرا میں دو قانون نافذ ہیں اگر مہاراشٹرا میں جمہوریت ختم ہو گئی ہے تو حکومت عوام اور عوام کے منتخب نمائندوں کے خلاف کچھ بھی کر سکتی ہے ۔ممبئی میں اعظمی کے دفتر کے عملے نے کہا کہ جان کو خطرہ لاحق ہونے کے اندیشے کے تعلق سے پولیس کو اطلاع دی گئی ہے ۔یہاں یہ تذکرہ بیجانہ ہوگا کہ رکن اسمبلی اب عاصم اعظمی کے اورنگ زیب سے متعلق بیان کے بعد زعفرانی تنظیموں نے ان کے خلاف محاذ کھول لیا ہے اور ان کے بیان کی شدت سے نہ صرف مخْالفت کی جارہی ہے بلکہ مختلف شہروں میں احتجاج کرتے ہوئے ان کے پوسٹرس کو چپلوں سے بھی مارا گیا۔
ہے ۔ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔