Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

منیٰ میں عازمین کے قیام کے ساتھ مناسک حج کاآغاز

380 کیٹرنگ کمپنیاں حج سیزن کے دوران مجموعی طور پر 12 ملین کھانے تیار کریں گی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 weeks ago
منیٰ میں عازمین کے قیام کے ساتھ مناسک حج کاآغاز

مکہ مکرمہ:حج 2025 ء کے مناسک کا آغاز چہارشنبہ /8 ذی الحجہ کو  خیموں کے شہر منیٰ میں عازمین کے قیام کے ساتھ آغاز ہورہا ہے ۔ حج کی تیاریاں زوروں پر ہیں، جن میں سب سے اہم پہلو لاکھوں عازمین حج کو معیاری اور بروقت کھانے کی فراہمی ہے۔ اس مقصد کے لیے 380 کیٹرنگ کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو حج سیزن کے دوران مجموعی طور پر 12 ملین کھانے تیار کریں گی۔کھانے کی فراہمی صرف مقدار میں نہیں بلکہ معیار، وقت کی پابندی اور لاجسٹکس کے اعتبار سے بھی ایک عظیم چیلنج ہے۔ اسی لیے مقدس مقامات کے ماڈل طعام خانہ میں الیکٹرک کوکنگ، اسمارٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم اور ورچوئل ٹرائلز کے ذریعے مکمل تیاری کی گئی ہے۔مکہ میں کھانے کی تیاری اور فراہمی کی ایسوسی ایشن کے سربراہ محمد الشریف نے بتایا کہ اللہ کے مہمانوںکی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے۔ وزارت صحت کے ساتھ مل کر فوڈ سیفٹی سسٹم، کوالٹی کنٹرول، اور مانیٹرنگ کے نظام کو نافذ کیا گیا ہے۔ تمام کیٹرنگ کمپنیوں کو’ماک ایکسرسائزز‘ کے ذریعے ممکنہ خامیوں سے نمٹنے کی تربیت دی گئی ہے۔ ڈاکٹر ابراہیم السینی نے تصدیق کی کہ منیٰ عرفات اور ٰمزدلفہمیں کھانے کی بروقت فراہمی کے لیے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں حج کا سسٹم مسلسل ترقی کر رہا ہے، جس میں حجاج کی سہولت، ہجوم کا نظم اور ٹریفک کی روانی شامل ہیں۔

ویزٹ ویزا والوں کو مکہ میں ٹھہرانے پر 1 لاکھ ریال تک جرمانہ سعودی وزارتِ داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی شخص کسی بھی قسم کے ویزٹ ویزا پر آنے والے افراد کو اس مقصد سے رہائش فراہم کرے گا یا ان کو مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں ٹھہرانے، ان پر پردہ ڈالنے یا کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے کی کوشش کرے گا، تا کہ وہ یکم ذو القعدہ سے لے کر 14 ذوالحجہ تک مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں مقیم رہیں، تو اس پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ یہ جرمانہ ہر ایسے فرد پر الگ، الگ طور پر لاگو ہو گا جنھیں ٹھہرایا گیا، ان پر پردہ ڈالا گیا یا ان کی مدد کی گئی ہو۔وزارتِ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حج کے ضوابط و ہدایات کی مکمل پابندی کریں، جن کا مقصد حجاج کی سلامتی اور ان کے مناسک کی ادائیگی کو آسان اور پرسکون بنانا ہے۔

 

Recent News

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مختلف پروگراموں کے انٹرنس ٹسٹ کے نتائج جاری

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مختلف پروگراموں کے انٹرنس ٹسٹ کے نتائج جاری

June 18, 2025
’وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس‘ کی تیاریاں شباب پر

’وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس‘ کی تیاریاں شباب پر

June 17, 2025
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

ہر حاجی کو خادم حرمین شریفین کی جانب سے قرآن پاک کا تحفہ

June 17, 2025
ملک کی 16ویں مردم شماری 2027 کے لیے نوٹیفکیشن جاری

ملک کی 16ویں مردم شماری 2027 کے لیے نوٹیفکیشن جاری

June 16, 2025
ایران سے ہندوستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے حکومت ہند سرگرم

ایران سے ہندوستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے حکومت ہند سرگرم

June 16, 2025
مشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر ٹھان لیجئے

مشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر ٹھان لیجئے

June 15, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.