Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Urdu Featured

بھارت، مسلم اکثریتی ممالک کو حلال گوشت برآمد کریگا

حکومت کی جانب سے حلال گوشت کی برآمد کے لیے یکم اکتوبر کو تشکیل پالیسی شرائط کا نفاذ 16 اکتوبر سے ہوگا

دعوت نیوز by دعوت نیوز
1 year ago
بھارت، مسلم اکثریتی ممالک کو حلال گوشت برآمد کریگا

ملک میں حلال سرٹیفائڈ مصنوعات ہمیشہ تنازعہ کا شکار رہی ہیں۔ خاص طور پر گوشت کے کاروبار سے جڑے مسلمانوں کو متعددپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اکثر نہ صرف ہندوتو شدت پسندوں کی جانب سے پریشان کیا جاتا ہے بلکہ بعض حکومتیں بھی حلال تحریر مصنوعات کے خلاف کارروائی کرتی رہی ہیں اور پابندی عائد کرتی رہی ہیں ۔ مگر حالیہ دنوں میں ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے جہاں حکومت ہند نے دنیا بھر کے پندرہ ممالک کو حلال گوشت کی سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلکہ اس کے لئے حکومت نے باقاعدہ قوانین اور ضوابط بھی ترتیب دیئے ہیں اور پالیسی شرائط کی بھی تشکیل کی ہے جو آہندہ 16 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ یکم اکتوبر کو حکومت نے بعض حلال گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمد کے لیے پالیسی شرائط کو مطلع کیا۔ان شرائط کو مطلع کرتے ہوئے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) نے کہا کہ مخصوص گوشت اور گوشت کی مصنوعات کو 15 ممالک میں حلال سرٹیفائیڈ کے طور پر برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ اجازت صرف اس صورت میں دی جائے گی جب اس طرح کے سامان کو کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کی ’انڈیا کنفرمیٹی اسیسمنٹ اسکیم (آئی ۔سی اے ایس) – حلال‘ کے تحت تصدیق شدہ سہولت میں تیار یا پروسیس کیا جائے اور پیک کیا جائے۔

جن ممالک کو حکومت ہند نے گوشت سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں 15 ممالک میں بحرین، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ایران، عراق، کویت، ملائیشیا، اردن، عمان، فلپائن، قطر، سعودی عرب، سنگاپور، ترکی اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔برآمد کنسائنمنٹ کی ترسیل کے بعد، برآمد کنندہ کو درآمد کنندہ ملک میں خریدار کو ایک سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا۔

ڈی جی ایف ٹی نے کہا کہ “مخصوص حلال گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی برآمد کے لیے پالیسی شرائط کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ بھارت سے گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی برآمد کے لیے حلال سرٹیفیکیشن کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے، گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمد کے لیے حلال سرٹیفیکیشن کے بارے میں تفصیلی رہنما خطوط اپریل 2023 میں ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے مطلع کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈی جی ایف ٹی وزارت کی ایک اکائی ہے جو برآمدات اور درآمدات سے متعلق امور کو دیکھتی ہے۔ اس سے قبل ہندوستان میں حکومت کی طرف سے باقاعدہ حلال سرٹیفیکیشن کا کوئی لازمی نظام نہیں تھا کیونکہ ہندوستان میں سرٹیفیکیشن کے لیے کوئی قومی ضابطہ نہیں ہے۔ سال 2021 میں حلال فوڈ کی عالمی مارکیٹ 1,978 بلین ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ آگے بڑھتے ہوئے، مارکیٹ کے 2027 تک 3,907.7 بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

source: dawatnews.net

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.