Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست بہار

نوٹ بندی کے بعد اب ووٹ بندی ہو رہی ہے- پپو یادو

ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ پر پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ چراغ پا-9جولائی کو ’بہار بند‘ کا اعلان

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 weeks ago
نوٹ بندی کے بعد اب ووٹ بندی ہو رہی ہے- پپو یادو

پٹنہ:بہار میں ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ یعنی ایس آئی آر پر  پورنیہ سے رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے اس معاملے میں الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے 9 جولائی کو ’بہار بند‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’ہم پورے بہار میں سڑک بند کریں گے۔ بہار بند کریں گے۔ ہم الیکشن کمیشن کے دفتر کو گھیریں گے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے ایس آئی آر معاملے پر عدالت جانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ پپو یادو نے کہا کہ ’’ہم آج ہائی کورٹ جا رہے ہیں، معاملہ داخل کریں گے۔ ہم ووٹ بندی کی اس پوری لڑائی مین کانگریس کے ساتھ ہیں۔‘‘

یہ بیانات پپو یادو نے جمعہ کے روز پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ اس پریس کانفرنس میں ان کےس اتھ پریم چند سنگھ، راجیش رنجن پپو، شیونندن بھارتی، راجو دانویر اور منیش یادو بھی موجود تھے۔ میڈیا کے سامنے پپو یادو نے الزام عائد کیا کہ این ڈی اے حکومت جمہوریت کا حق چھین رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ووٹ دینا ہر آدمی کا بنیادی حق ہے۔ حکومت الیکشن کمیشن کے ذریعہ سے غریب، دلت اور انتہائی پسماندہ سے ووٹ دینے کا حق چھیننا چاہتی ہے۔ مجھے مرنا پسند ہے، لیکن بہاریوں کا مفاد کوئی چھین لے، یہ پسند نہیں ہے۔‘

برسراقتدار طبقہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے پپو یادو نے کہا کہ ’’آپ نے نوٹ بندی کے دوران عوام کو پریشان کیا، اب نتیش کمار ٹیچرس کو دھمکی دے رہے ہیں معطل کرنے کی۔ ہم ہائیکورٹ جا رہے ہیں مفاد عامہ عرضی کے لیے، کوئی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جتنی قربانی دینی پڑے، دیں گے۔ الیکشن کمیشن کے غیر جمہوری فیصلہ کا پی ایم مودی کو بہار میں جواب دینا ہوگا۔‘‘

پپو یادو نے پریس کانفرنس میں بی جے پی، نتیش کمار کے ساتھ ساتھ آر ایس ایس کو بھی نشانے پر لیا۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تو آر ایس ایس کا دفتر ہے۔ یہاں آر ایس ایس کے کہنے پر ہی ووٹر لسٹ تیار ہوتی ہے۔ نوٹ بندی کے بعد اب ووٹ بندی ہو رہی ہے۔ پہلے ہمارا پیسہ چھینا گیا، اب ہمارے ووٹ دینے کے حق کو چھین رہے ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Recent News

عمرہ زائرین کیلئے سعودیہ کے نئے رہنما اصول جاری

عمرہ زائرین کیلئے سعودیہ کے نئے رہنما اصول جاری

July 17, 2025
عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس کے اندر ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ

عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس کے اندر ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ

July 16, 2025
جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

July 15, 2025
بہار میں ووٹر لسٹو ں کی خصوصی گہری نظرثانی  مہم جاری

بہار میں ووٹر لسٹو ں کی خصوصی گہری نظرثانی مہم جاری

July 15, 2025
بھگونت مان حکومت نے ’انسداد جرم برائے پنجاب پاکیزہ صحیفہ بل 2025‘ کو منظوری دے دی

بھگونت مان حکومت نے ’انسداد جرم برائے پنجاب پاکیزہ صحیفہ بل 2025‘ کو منظوری دے دی

July 14, 2025
بہار کے پسماندہ ضلعوں کے لئے ریاستی حکومت کی سبھی تجاویز پر نیتی آیوگ کی مہر

بہار میں مفت بجلی کی کوئی تجویز نہیں

July 14, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.