Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

کووڈ-19 وبا کے بعد اب ایچ ایم پی وی نام کے وائرس کی دہشت

ہندوستان کے لیے بُری خبر سامنے آئی ۔پہلا معاملہ بنگلورو میں رپورٹ ہوا- 8 مہینے کی بچی میں ایچ ایم پی وی وائرس کا پتہ چلا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 months ago
کووڈ-19 وبا کے بعد اب ایچ ایم پی وی نام کے وائرس  کی دہشت

پوری دنیا میں کہرام مچا چکے کووڈ-19 وبا کے بعد اب ایچ ایم پی وی نام کے وائرس نے چین میں دہشت پھیلا رکھی ہے۔ اس تعلق سے ہندوستان کے لیے بُری خبر سامنے آئی ہے۔ دراصل اس وائرس کا پہلا معاملہ بنگلورو میں رپورٹ ہوا ہے۔ بنگلورو کے ایک اسپتال میں 8 مہینے کی بچی میں ایچ ایم پی وی وائرس کا پتہ چلا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہم نے ہماری لیب میں اس کا ٹیسٹ نہیں کیا ہے۔ ایک پرائیویٹ اسپتال میں اس کے معاملے کی رپورٹ آئی ہے۔ پرائیویٹ اسپتال کی اس رپورٹ پر شبہ کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بنگلورو کے ایک اسپتال میں 8 مہینے کی بچی میں ایچ ایم پی وی وائرس پایا گیا ہے۔ بچی کو بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ حکومت ہند اس معاملے کو لے کر سنجیدہ ہے اور ایڈوائزری بھی جاری کی جا چکی ہے۔

ایچ ایم پی وی عام طور پر بچوں میں ہی ڈٹیکٹ ہوتا ہے۔ سبھی فلو سیمپل میں سے 0٫7 فیصد ایچ ایم پی وی کے ہوتے ہیں۔ اس وائرس کا اسٹرین نیا ہے۔ اس کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ اس وائرس کو ہیومن میٹانیومو وائرس یا ایچ ایم پی وی وائرس کہتے ہیں۔ اس کی علامت کافی حد تک عام سردی زکام کے یکساں ہوتی ہے۔ عام معاملوں میں یہ کھانسی یا گلے میں گھڑگھڑاہٹ، ناک بہنے یا گلے میں خراش کی وجہ بنتا ہے۔ چھوٹے بچوں اور بزرگوں میں ایچ ایم پی وی کا انفکشن سنگین ہو سکتا ہے۔ کمزور امیون سسٹم والے لوگوں میں یہ وائرس سنگین بیماری کی وجہ بن سکتا ہے۔

یو ایس سینٹر فار ڈِزیز کنٹرول اینڈ پرینویشن (سی ڈی سی) کے مطابق ایچ ایم پی وی کو نیا وائرس نہیں ہے، اس کا سب سے پہلے 2001 میں پتہ چلا تھا۔ ایک ماہر کا کہنا ہے کہ کچھ سیرولاجیکل شواہد سے پتہ چلا ہے کہ یہ وائرس 1958 سے ہے۔ واضح ہو کہ موجودہ وقت میں ہیومن میٹانیومو وائرس سے بچاؤ کے لیے کوئی ٹیکہ (ویکسین) موجود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اینٹی وائرل دوائیوں کا استعمال اس پر اثر نہیں کرتا۔ ایسے میں اینٹی وائرل کا استعمال انسانوں میں قوت مدافعت بڑھانے کا کام کر سکتا ہے۔ اس وائرس سے متاثر لوگوں کی علامت ہلکا کرنے کے لیے کچھ دوائیں دی جا سکتی ہیں۔ حالانکہ وائرس کو ختم کرنے کے قابل علاج ابھی موجود نہیں ہے۔

Recent News

عمرہ زائرین کیلئے سعودیہ کے نئے رہنما اصول جاری

عمرہ زائرین کیلئے سعودیہ کے نئے رہنما اصول جاری

July 17, 2025
عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس کے اندر ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ

عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس کے اندر ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ

July 16, 2025
جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

July 15, 2025
بہار میں ووٹر لسٹو ں کی خصوصی گہری نظرثانی  مہم جاری

بہار میں ووٹر لسٹو ں کی خصوصی گہری نظرثانی مہم جاری

July 15, 2025
بھگونت مان حکومت نے ’انسداد جرم برائے پنجاب پاکیزہ صحیفہ بل 2025‘ کو منظوری دے دی

بھگونت مان حکومت نے ’انسداد جرم برائے پنجاب پاکیزہ صحیفہ بل 2025‘ کو منظوری دے دی

July 14, 2025
بہار کے پسماندہ ضلعوں کے لئے ریاستی حکومت کی سبھی تجاویز پر نیتی آیوگ کی مہر

بہار میں مفت بجلی کی کوئی تجویز نہیں

July 14, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.