اجمیر: دنیا کے مشہور خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں شیو مندر ہو نے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ عدالت نے درگاہ کمیٹی اور ایس آئی کو سمن جاری کرکے طلب کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تحت کی عدالت نے چہارشنبہ کے روز ایک درخواست کو قبول کر لیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی ؒ کا مقبرہ یا اجمیر شریف درگاہ سنکٹ موچن شیو مندر ہے۔ عدالت نے ہندو سینا کی جانب سے دائر درخواست کو سماعت کے لیے قبول کرتے ہوئے اگلی سماعت کی تاریخ 20 دسمبر مقرر کردی۔
اجمیر ویسٹ سیول جج (سینئر ڈیویژن) منموہن چندیل نے وشنو گپتا کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسے سماعت کیلئے قبول کر لیا۔ جسٹس چندیل نے ہدایت دی کہ درگاہ کمیٹی، اقلیتی امور کی وزارت اور آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کو اس معاملے میں سمن نوٹس جاری کیا جائے۔یہ درخواست ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا نے دائر کی تھی۔ عرضی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ جگہ بھگوان مہادیو کی ایک مندر ہے۔ قبل ازیں اجمیر کی ایک اور عدالت نے وشنو گپتا کی عرضی کو مسترد کردیا تھا جس میں اجمیر درگاہ کو شیومندر قرار دینے کی کوشش کی گئی تھی۔