Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کو 14 سال اوربشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے کاجرمانہ بھی عائد کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کو 14 سال اوربشریٰ بی بی کو 7 سال  قید کی سزا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ آج جمعہ (17 جنوری 2025 کو سنایا گیا)۔ عدالت نے عمران خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ سے متعلق بدعنوانی کا مرتکب قرار دیا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 14 سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے، جس کی عدم ادائیگی پر بالترتیب 6 ماہ اور 3 ماہ کی اضافی قید بھگتنا ہوگی۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق، عدالت نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے، جس کی عدم ادائیگی پر بالترتیب 6 ماہ اور 3 ماہ کی اضافی قید بھگتنا ہوگی۔ فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم جاری کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے جیل سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں ایک ایسے مقدمے میں سزا دی جا رہی ہے جس سے انہیں کوئی مالی فائدہ نہیں ہوا اور نہ ہی حکومت کو کوئی نقصان پہنچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے پوری دنیا میں ملک کا مذاق بنے گا۔ یاد رہے کہ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Recent News

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مختلف پروگراموں کے انٹرنس ٹسٹ کے نتائج جاری

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مختلف پروگراموں کے انٹرنس ٹسٹ کے نتائج جاری

June 18, 2025
’وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس‘ کی تیاریاں شباب پر

’وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس‘ کی تیاریاں شباب پر

June 17, 2025
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

ہر حاجی کو خادم حرمین شریفین کی جانب سے قرآن پاک کا تحفہ

June 17, 2025
ملک کی 16ویں مردم شماری 2027 کے لیے نوٹیفکیشن جاری

ملک کی 16ویں مردم شماری 2027 کے لیے نوٹیفکیشن جاری

June 16, 2025
ایران سے ہندوستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے حکومت ہند سرگرم

ایران سے ہندوستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے حکومت ہند سرگرم

June 16, 2025
مشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر ٹھان لیجئے

مشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر ٹھان لیجئے

June 15, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.