دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران اوکھلا اسمبلی حلقے سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے امیدوار امانت اللہ خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کی، جس میں امانت اللہ خان کی ٹیم کو انتخابی مہم ختم ہونے کے باوجود پرچار کرتے دکھایا گیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر انصار عمران نے شیئر کی، جس میں ‘عآپ’ کے حامی انتخابی ضابطہ اخلاق اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں دفعہ 223/3/5 بی این ایس اور 126 آر پی ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ امانت اللہ خان اوکھلا سے مسلسل دو بار منتخب ہو چکے ہیں اور 2015 میں عآپ میں شامل ہو کر کامیاب ہوئے تھے۔ پولیس نے وعدہ کیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
More read on qaumiawaz.com