Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

کیجریوال کے خلاف بی جے پی نے پرویش ورما کو میدان میں اتارا

آتشی کے سامنے رمیش بدھوڑی ہونگے -دہلی اسمبلی انتخاب کے لئےپارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
10 months ago
کیجریوال کے خلاف بی جے پی نے  پرویش ورما کو میدان میں اتارا

دہلی اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کو اعلان آئندہ 4-3 دنوں میں ہو جائے گا۔ اس سے قبل بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں بی جے پی نے 29 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جس میں بیشتر اہم سیٹیں شامل ہیں۔ بی جے پی نے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف سابق رکن پارلیمنٹ پرویش ورما کو میدان میں اتارا ہے۔ وہ مغربی دہلی سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں اور سابق وزیر اعلیٰ صاحب سنگھ ورما کے بیٹے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عآپ اور کانگریس نے پہلے ہی کئی سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے اور انتخابی تشہیر بھی دونوں پارٹیوں نے بہت پہلے ہی شروع کر دیا تھا۔ بی جے پی انتخابی تشہیر میں تھوڑا تاخیر سے میدان میں نظر آئی ہے، لیکن خاص طور سے وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دنوں انتخابی بگُل پھونکتے ہوئے عآپ اور کیجریوال کو زوردار انداز میں ہدف تنقید بنایا۔ ایک طرف کانگریس عآپ اور بی جے پی پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے، تو دوسری طرف عآپ بھی کانگریس اور بی جے پی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ یعنی دہلی اسمبلی انتخاب پوری طرح سے سہ رخی ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آئیے نیچے دیکھتے ہیں کہ اب تک ان تینوں پارٹیوں نے جن امیدواروں کا اعلان کیا ہے، ان میں 10 وی آئی پی سیٹ کون سی ہیں جہاں زبردست مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

نئی دہلی سیٹ پر کانگریس سے سندیپ دیکشت، عآپ سے اروند کیجریوال اور بی جے پی سے پرویش ورما انتخابی میدان میں ہیں۔ 2013 سے لے کر اب تک اس سیٹ پر عآپ کو ہی جیت ملتی رہی ہے۔

کالکا جی سیٹ پر وزیر اعلیٰ آتشی کے سامنے بی جے پی نے سابق رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کو اتارا ہے۔ اس سیٹ پر 2015 سے عآپ کامیاب ہوتی رہی ہے۔ کانگریس کی طرف سے اس سیٹ پر الکا لامبا میدان میں ہیں۔

مالویہ نگر سیٹ سے عآپ کے ٹکٹ پر سومناتھ بھارتی انتخاب لڑ رہے ہیں۔ بی جے پی نے یہاں سے ستیش اپادھیائے کو امیدوار بنایا ہے۔ اپادھیائے دہلی بی جے پی کے سابق صدر رہے ہیں۔ کانگریس نے یہاں سے جتیندر کوچر کو ٹکٹ دیا ہے۔

بادلی سیٹ پر عآپ کے اجیش یادو میدان میں ہیں۔ کانگریس نے یہاں سے ریاستی صدر دیویندر یادو کو ٹکٹ دیا ہے۔ بی جے پی نے اس اسمبلی سیٹ پر دیپک چودھری کو امیدوار بنایا ہے۔ بادلی سیٹ پر 2015 سے ہی عآپ کا قبضہ ہے۔

بجواسن سیٹ کے لیے بھی بی جے پی نے پانے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ یہاں سے سابق وزیر کیلاش گہلوت میدان میں ہیں۔ عآپ کی طرف سے سریندر بھاردواج کو امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ کانگریس نے دیویندر شہراوت کو میدان میں اتارا ہے۔

سیماپوری سیٹ پر عآپ نے ویر سنگھ دھینگان کو اتارا ہے۔ کانگریس نے یہاں سے راجیش للوٹھیا کو اور بی جے پی نے کماری رنکو کو ٹکٹ دیا ہے۔

جنگ پورہ سیٹ سے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا انتخاب لڑ رہے ہیں۔ کانگریس نے یہاں سے فرحت سوری اور بی جے پی نے ترویندر سنگھ مارواہ کو امیدوار بنایا ہے۔ جنگ پورہ مسلم اور سکھ اکثریتی اسمبلی حلقہ ہے۔

پٹپڑ گنج سیٹ پر عآپ کی طرف سے اودھ اوجھا انتخاب لڑ رہے ہیں۔ بی جے پی نے یہاں رویندر نیگی کو امیدوار بنایا ہے۔ کانگریس کی ٹکٹ پر انل چودھری میدان میں ہیں۔ انل چودھری دہلی کانگریس کے صدر رہ چکے ہیں۔

کرشنا نگر سیٹ بھی دہلی کی ہاٹ سیٹ ہے۔ بی جے پی نے یہاں سے انل گویل کو اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس کی طرف سے گروچرن راجو اور عآپ کی طرف سے وکاس بگّا انتخابی میدان میں ہیں۔

رٹھالا اسمبلی سیٹ سے عآپ نے موہندر گویل کو امیدوار بنایا ہے۔ بی جے پی نے اس سیٹ پر کلونت رانا کو اور کانگریس نے سوشانت مشرا کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی اسمبلی میں 70 نشستیں ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ بی جے پی جلد ہی 41 دیگر سیٹوں پر بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کر دے گی۔ دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ این ڈی اے میں شامل جنتا دل یو اور ایل جے پی (رام ولاس) کو دہلی میں کتنی سیٹیں ملتی ہیں، کیونکہ ان دونوں پارٹیوں نے بھی کچھ سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا ارادہ کر رکھا ہے۔ ایسے میں بی جے پی کو کچھ سیٹوں کی قربانی دینی ہوگی، یا پھر تن تنہا انتخاب لڑنے کا اعلان کرنا ہوگا۔ 2020 میں جنتا دل یو نے 2 اور ایل جے پی (رام ولاس) نے ایک سیٹ پر اپنا امیدوار اتارا تھا۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.