Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی جاری

مراد آباد میں مسلم دکانداروں کو ہندو علاقہ رام گنگا وِہار سے دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی جاری

مراد آباد:بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی اور نفرت انگیزی جاری ہے۔ تازہ معاملہ اتر پردیش کے مراد آباد سے سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون بی جے پی لیڈر نے مسلم دکانداروں کو ہندو علاقہ رام گنگا وِہار سے دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ یہ الٹی میٹم برسرعام مائک پر دیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔جس خاتون بی جے پی لیڈر نے یہ نفرت انگیز بیان دیا ہے اس کا نام سنیتا شرما بتایا جاتا ہے اور وہ مقامی سطح پر سیاست کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہاتھ میں مائک لے کر لوگوں کے درمیان ان مسلم دکانداروں کو دھمکاتی نظر آ رہی ہیں جنھوں نے رام گنگا وِہار میں نان ویج کی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔
ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس جگہ پر سنیتا شرما مائک سے مسلم دکانداروں کو دھمکا رہی ہیں، اسی جگہ ایک مورتی لگانے کا احتجاجی مظاہرہ چل رہا تھا۔ وہاں پر ہندو تنظیم سے جڑے کچھ لوگوں کی بھیڑ موجود تھی۔ وہاں بی جے پی لیڈر سنیتا شرما بھی پہنچیں اور رعب دار انداز میں بولنا شروع کر دیا۔ وہ صاف طور پر مسلمانوں کو ہندو علاقوں میں دکان دینے سے منع کرتی نظر آئیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ یہ بھی کہہ رہی تھیں کہ اگر کوئی مسلم اس علاقہ میں نان ویج کی دکان کھولتا ہے تو اس کے خلاف دھرنا و مظاہرہ کیا جائے گا۔
یہ پورا واقعہ 17 دسمبر یعنی منگل کو بتایا جا رہا ہے، کیونکہ سنیتا شرما جب مسلم دکانداروں کو دھمکاتی ہیں تو منگل کا دن ہونے کا حوالہ بھی دیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ’’آج منگل کے دن بھی یہ (نان ویج کی) دکانیں کھلی ہوئی ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ یوگی جی کہتے ہیں کہ ہندو علاقے میں گوشت کی دکانیں نہیں کھلنی چاہئیں۔‘‘ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’ہندو علاقے میں کسی بھی مسلم کو نان ویج بریانی کے لیے دکان نہیں دی جائے گی۔ ان کے خلاف لگاتار دھرنا و مظاہرہ کیا جائے گا۔ سبھی ہندو تنظیمیں مل کر دھرنا کریں گی۔ اس کے لیے چاہے ہمیں کچھ بھی کرنا پڑے۔ میں تابڑتوڑ حملہ کروں گی، چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ یہاں پر بریانی کی دکانیں کھولی جا رہی ہیں۔ حد ہو گئی، ہندو علاقہ میں مسلمان بریانی کی دکانیں کھول رہے ہیں۔
سنیتا شرما ویڈیو میں تنبیہ کے انداز میں یہ بھی کہتی نظر آ رہی ہیں کہ ’’کان کھول کر سن لو۔ یہاں سے دکانیں فوراً خالی کر دو۔‘‘ جب بی جے پی لیڈر اس طرح کی نفرت انگیز بیان بازی کر رہی تھیں تو اس دوران ان کے آس پاس کچھ لوگ بھی کھڑے تھے جو ’بھارت ماتا کی جئے‘ نعرہ بلند کر رہے تھے۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.