Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

دہلی فسادات کی ناقص تفتیش -عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش

 ’بی بی سی ہندی‘  کی رپورٹ کے مطابق، کڑکڑڈومہ کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے اپنے فیصلے میں لکھا، ’’جب تاریخ دہلی فسادات کو دیکھے گی، تو یہ بات ضرور چبھے گی کہ تفتیشی ایجنسی نے مناسب تحقیقات نہیں کی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 months ago
دہلی فسادات کی ناقص تفتیش -عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش

نئی دہلی:سال 2020 میں دہلی میں ہونے والے فسادات کے مقدمات میں عدالتوں کی جانب سے پولیس کی تحقیقات پر مسلسل سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ حالیہ عدالتی فیصلوں میں پولیس کی جانچ کو غیر معیاری اور غیر موثر قرار دیا گیا ہے۔ ’بی بی سی ہندی‘ نے اس معاملہ پر تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کڑکڑڈومہ کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے اپنے فیصلے میں لکھا، ’’جب تاریخ دہلی فسادات کو دیکھے گی، تو یہ بات ضرور چبھے گی کہ تفتیشی ایجنسی نے جدید سائنسی طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے مناسب تحقیقات نہیں کی۔ پولیس کی ناقص تفتیش نے صرف عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے۔‘‘

اعداد و شمار کے مطابق دہلی فسادات میں 53 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 40 مسلمان اور 13 ہندو شامل تھے، جبکہ سینکڑوں افراد زخمی اور کروڑوں کی املاک تباہ ہوئی۔ پولیس نے 758 ایف آئی آر درج کیں اور دو ہزار سے زائد گرفتاریاں کیں۔

بی بی سی ہندی نے ان تمام کیسز کی موجودہ حیثیت کا تجزیہ کیا۔ تحقیق کے مطابق، اب تک 80 فیصد سے زیادہ مقدمات میں ملزمان بری یا ڈسچارج ہو چکے ہیں، یعنی عدالت نے چارج شیٹ کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر مسترد کر دیا۔ 120 سے زیادہ فیصلوں میں سے صرف 20 مقدمات میں مجرم ثابت ہوئے، جن میں سے بھی 12 کیسوں میں ملزمان نے جرم قبول کر لیا تھا۔

دہلی پولیس سے اس معاملے پر مؤقف لینے کی کوشش کی گئی، تاہم کوئی جواب نہیں ملا۔ ہائی کورٹ میں ایک جواب میں پولیس نے کہا کہ تمام تحقیقات منصفانہ اور شفاف طریقے سے کی گئی ہیں۔

آر ٹی آئی کے ذریعے موصولہ معلومات کے مطابق 62 قتل کے مقدمات میں سے اب تک صرف ایک کیس میں کسی کو مجرم قرار دیا گیا ہے، جبکہ چار میں ملزمان بری ہو چکے ہیں، 39 مقدمات ابھی بھی عدالت میں زیر سماعت ہیں اور 15 کی تفتیش جاری ہے۔ گزشتہ دسمبر میں عدالت نے 22 سالہ مونش عرف محسن کے قتل کے الزام میں 5 افراد کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

دہلی فسادات سے جڑے ایک اہم مقدمے میں 18 افراد پر یو اے پی اے کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم اس کیس میں ابھی تک مقدمے کی سماعت شروع نہیں ہوئی۔ عدالتوں کے یہ فیصلے پولیس کی تفتیش پر سنگین سوالات کھڑے کرتے ہیں اور یہ ظاہر کرتے ہیں کہ دہلی فسادات کی تحقیقات میں سنگین خامیاں پائی جاتی ہیں۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.