Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو کھیل

سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

اس سے پہلے روہت شرما نے سبکدوش ہو کر سب کو چونکا دیا تھا۔ اب وراٹ کوہلی نے دل توڑنے والی خبر دی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 months ago
سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی  ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

 نئی دہلی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ان کے ایسا کرنے کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔ اطلاع کے مطابق سلیکٹرس چاہتے تھے کہ کوہلی آئندہ انگلینڈ دورے پر جائیں۔ روہت شرما نے 7 مئی کو ٹیسٹ میچوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کرکے سب کو چونکا دیا تھا۔ اب کوہلی نے بھی اپنے تمام چاہنے والوں کو دل توڑنے والی خبر دے دی ہے۔

وراٹ کوہلی نے اپنے ’انسٹاگرام‘ پوسٹ پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار سفید جرسی پہنے ہوئے 14 سال ہو چکے ہیں، ایمانداری سے کہوں تو میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا۔ اس نے میرا امتحان لیا۔ مجھے شکل دی اور مجھے ایسے سبق سکھائے جنہیں میں زندگی بھر ساتھ رکھوں گا۔ سفید کپڑوں میں کھیلنا ایک بہت ہی نجی تجربہ ہے۔ شانت محنت، لمبے دن، چھوٹے چھوٹے لمحے جنہیں کوئی نہیں دیکھتا لیکن جو ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتے ہیں۔

کوہلی نے آگے کہا، ’’جب میں اس فارمیٹ سے دور جا رہا ہوں تو یہ آسان نہیں ہے۔ لیکن یہ صحیح لگتا ہے۔ میں نے اس میں اپنا سب کچھ دیا ہے اور اس نے مجھے میری امید سے کہیں زیادہ دیا ہے۔ میں کھیل کے لیے، میدان پر کھیلنے والے لوگوں کے لیے اور ہر اس شخص کے لیے شکریہ سے بھرا دل لے کر جا رہا ہوں، جس نے مجھے اس سفر میں آگے بڑھایا۔ میں ہمیشہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کو مسکراتے ہوئے دیکھوں گا۔‘‘

واضح رہے کہ وراٹ کوہلی ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کامیاب کپتان رہے ہیں۔ وراٹ نے 68 ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی جس میں 40 میں ٹیم کو جیت حاصل ہوئی۔ کوہلی نے جب کپتانی سنبھالی تھی تب ہندوستانی ٹیم ساتویں مقام پر تھی لیکن خود اور ساتھی کھلاڑیوں کی محنت کی بدولت کوہلی نے ٹیم کو عالمی نمبر-1 کی پوزیشن پر پہنچایا تھا۔

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ ڈیبیو 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن میں ہوا تھا۔ کوہلی نے تب پہلی پاری میں 4 اور دوسری میں 15 رن بنائے تھے۔ وہیں ان کا آخری ٹیسٹ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں تھا جو جنوری 2025 میں کھیلا گیا۔ اس آخری ٹیسٹ میں کوہلی نے پہلی پاری میں 17 تو دوسری پاری میں 6 رن بنائے تھے۔

وراٹ کوہلی نے اپنے کیریئر میں 123 ٹسٹ میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں نے 46.35 کی اوسط سے 9230 رن بنائے۔ کوہلی نے ٹسٹ میچوں میں 30 سنچری اور 31 نصف سنچری بنائے۔ اس طرح اب وراٹ کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میں صرف یک روزہ مقابلوں میں میدان میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.