ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت کار سے قبل واشنگٹن میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا بھر میں جاری لڑائیوں کو ختم کرتے ہوئے عالمی جنگ کے خطرے کو کم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یوکرین میں جنگ روکیں گے، مشرق وسطیٰ میں بدامنی کا خاتمہ کریں گے اور تیسری عالمی جنگ کو ٹال دیں گے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اہم جنگ بندی معاہدے کی کامیابی حاصل کی تھی، جس کے نتیجے میں یرغمالیوں کی رہائی ہوئی۔
امیگریشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن اور مجرم گروہ کو ملک سے نکال دیں گے اور سرحدوں پر سخت کنٹرول قائم کریں گے۔ ٹرمپ نے اسکولوں میں حب الوطنی کے نصاب کی بات کی اور فوج و حکومت سے بائیں بازو کے نظریات کے افراد کو نکالنے کا عزم ظاہر کیا۔
More on qaumizawaz;o