رمضان ٹینٹ پروجیکٹ (آر ٹی پی) نے 2025 میں ونڈسر کیسل کے اسٹیٹ اپارٹمنٹس میں پہلی مرتبہ کھلا افطار تقریب منعقد کیا۔ اس ایونٹ کا اہتمام ایوارڈ یافتہ چیریٹی رمضان ٹینٹ پروجیکٹ اور رائل کلیکشن ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں 360 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا موقع تھا جب دنیا کے سب سے بڑے اور قدیم ترین محل میں رمضان کا مقدس مہینہ منایا گیا۔ اوپن افطار ایونٹس برطانیہ بھر میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں، جس سے ثقافتی تبادلے اور کمیونٹی کے درمیان شمولیت کو فروغ ملتا ہے۔
Read more on awazthevoice.in