Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی کی جدوجہد اور خدمات پر مبنی کتاب کا اجرا

تقریب میں مشہور شاعرہ لتا حیا اور بالی ووڈ کے معروف گیت کار اے ایم تراز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 months ago
راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی کی جدوجہد اور خدمات پر مبنی کتاب کا اجرا

نئی دہلی: دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں مشہور شاعر اور کانگریس کے راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی کی خدمات پر مبنی کتاب ’اللہ کرے زور شباب اور زیادہ‘ کی رسمِ اجرا کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر معروف شعرا، ادیبوں اور فلمی شخصیات نے شرکت کی اور کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ کتابیں انسان کو تہذیب سکھاتی ہیں اور مطالعہ ایک مہذب سماج کی تشکیل کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں کتابوں سے دوری ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے لیکن کتابیں ہی ہمیں تاریخ، ثقافت اور شخصیات کی خدمات سے روشناس کراتی ہیں۔

عمران پرتاپ گڑھی نے اپنی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک چھوٹے سے شہر پرتاپ گڑھ سے نکل کر ملک کے مشہور شاعر اور سیاست دان بنے۔ انہوں نے اپنے سفر کی مشکلات اور تجربات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشاعرے بھی کسی سیاست سے کم نہیں ہوتے اور یہی تجربہ ان کے سیاسی سفر میں بھی کام آیا۔

تقریب میں مشہور شاعرہ لتا حیا اور بالی ووڈ کے معروف گیت کار اے ایم تراز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ لتا حیا نے عمران پرتاپ گڑھی کی شاعری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا کلام نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہے۔ اے ایم تراز نے عمران پرتاپ گڑھی سے اپنی دیرینہ وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کتابیں ہمیشہ شخصیات کو زندہ رکھتی ہیں اور عمران پرتاپ گڑھی کی یہ کتاب بھی ادب کے میدان میں ایک یادگار اضافہ ثابت ہوگی۔

تقریب میں شریک دیگر مقررین نے بھی کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عمران پرتاپ گڑھی کی شاعری ہمیشہ قارئین کے دلوں میں زندہ رہے گی۔ اس موقع پر سامعین کی فرمائش پر عمران پرتاپ گڑھی نے اپنی غزل اور نظم بھی پیش کی، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔یہ تقریب نہ صرف کتاب دوستی کے فروغ کا ایک موقع ثابت ہوئی بلکہ ادب، ثقافت اور سماجی مسائل پر گہری گفتگو کا بھی حصہ بنی۔ حاضرین نے کتابوں کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے اس روایت کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.