Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

کانوڑ یاترا کے دوران دہلی میں گوشت اور مچھلی کی دکانیں بند رکھنے کا عندیہ

ریاستی وزیر کپل مشرا نے کہا کہ دہلی میں زیادہ تر گوشت کی دکانیں غیر قانونی ہیں اور یاترا کے احترام میں انہیں کھلا رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
کانوڑ یاترا کے دوران دہلی میں گوشت اور مچھلی کی دکانیں بند رکھنے کا عندیہ

دہلی حکومت نے 11 جولائی سے شروع ہونے والی کانوڑ یاترا کے دوران راجدھانی دہلی میں گوشت اور مچھلی کی دکانیں بند رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق، ریاستی وزیر کپل مشرا نے اعلان کیا ہے کہ دہلی میں زیادہ تر گوشت کی دکانیں غیر قانونی ہیں اور یاترا کے احترام میں انہیں کھلا رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کپل مشرا کے مطابق، ابھی تک دہلی پولیس کی جانب سے کانوڑ یاترا کے راستوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے لیکن دہلی کے تقریباً ہر علاقے سے کانوڑیوں کا گزر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذہبی جذبات کے پیش نظر سختی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش میں 10 جولائی سے ہی کانوڑ راستوں پر گوشت کی دکانیں بند کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور دہلی بھی اسی ماڈل پر عمل کرنے کی تیاری میں ہے۔ دہلی کے مختلف علاقوں، خصوصاً نظام الدین اور غازی پور جیسے مقامات پر بڑی تعداد میں گوشت کی دکانیں ہیں۔غازی پور کی میٹ منڈی این سی آر کی سب سے بڑی گوشت منڈی ہے جو دہلی سمیت نوئیڈا، غازی آباد، فرید آباد وغیرہ کو گوشت فراہم کرتی ہے۔ اسی راستے سے کانوڑیوں کا گزر بھی ہوتا ہے۔

دکانداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے دکانیں بند کرنے کا حکم آیا تو ان کی پورے مہینے کی آمدنی متاثر ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی دکانیں غیر قانونی نہیں بلکہ میونسپل کارپوریشن کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔ تاجر تنظیمیں اگرچہ حکومت کے فیصلے کی حمایت کر رہی ہیں لیکن چھوٹے کاروباری افراد میں بے چینی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، چیمبر آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے صدر برجیش گوئل نے کہا کہ 13 دن کی تجارت کا نقصان برداشت کیا جا سکتا ہے لیکن کانوڑ یاترا میں شامل کروڑوں ہندوؤں کے مذہبی جذبات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ اس معاملے پر سیاست بھی گرم ہے اور واضح حکومتی نوٹیفکیشن کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.